9/04/2012

عالمی ادارہ صحت کے دعوے ٹھس: کوہستان میں چیچک کا کیس سامنے آگیا

KOHISTAN: Small Pox, Chicken Pox Patient Shakeel Ahmed Talking to Media
ضلع کوہستان کے علا قہ کیال میں چیچک Small Pox)) کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس نے عالمی ادارہ صحت اور عا لمی دُنیا کے اُن دعوؤں کو بھی مشکو ک بنا دیا ہے جس کا دعو ی ہے کہ چالیس سال قبل دُنیا کو چیچک فری قرار دے دیا گیا ہے اور اس مر ض کا دُنیا سے مکمل خا تمہ ہو گیا ہے ۔ ضلع کوہستان کے علا قہ کیا ل کے رہا ئشی 30سالہ نوجوان شکیل احمد کو رمضان المبار ک کے مہینے میں جسم کے اکثر حصو ں اور منہ پر دانے نکلنے کی تکلیف ہو ئی جس کے بعد علا ج معالجے کیلئے بشام وہاں سے ایبٹ آباد اور ایبٹ آبادسے اسلام آباد کے ایک بڑے پرا ئیویٹ ہسپتال لے جا یا گیا جہاں ڈاکٹر وں نے مرض کو (Chicken Pox)چکن پا کس سمجھ کر اُس کا علا ج کیا ۔تاہم ایک مہینہ گر زنے کے بعد مریض کے جسم اور چہرے پر پکے نشانات بن گئے ۔ 30سالہ شکیل احمد کے چچا ڈاکٹر امیر حمزہ جو پیشے کے لحا ظ سے ڈاکٹر ہیں نے بتا یا کہ چکن پاکس کے مر ض میں مر یض کے جسم اور چہر ے پر نکلنے والے دانے علا ج کے بعد ختم ہو جا تے ہیں تاہم شکیل احمد کا کیس اس سے بلکل مختلف ہے اور اس مرض کے علا ما ت اورنشا نات چیچک کے مریض کے ہیں ۔ ڈاکٹر امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ چیچک کے مرض کا آج سے چالیس سال قبل دُنیا سے خاتمہ ہو چکا ہے لیکن اس طرح کے کیس کا سامنے آنا عا لمی دُنیا کیلئے لمحہ فکر یہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ شکیل احمد کے چہر ے پر علا ج کے بعد پکے نشانات بن چکے ہیں جو چیچک کے مریض کے چہر ے پر ہو تے ہیں اُنہوں نے کہا کہ عا لمی ادارہ صحت اور صحت پر کام کر نے والے دوسرے ادارے شکیل احمد کے کیس پر تحقیقا ت کر یں تاکہ اصل حقا ئق سامنے آسکیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں