ایبٹ آباد: پولیس میں بھرتی کے لئے آنیوالے امیدواروں سے ٹیسٹوں کی مد میں فی کس ایک ہزار روپے کی وصولیوں کا انکشاف۔ امیدواروں کا شدید احتجاج۔ رقم واپس کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پولیس میں بھرتی کے لئے آنے والے امیدواروں نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس کے واصل نامی اے ایس آئی نے تمام امیدواروں سے فی کس ایک ہزار روپے پیشاب اور خون ٹیسٹ کی مد میں وصول کئے ہیں۔ پانچ سو روپے کی رقم جمعہ کے روز جبکہ باقی ماندہ پانچ سوروپے ہفتہ کے روز میڈیکل ٹیسٹ کے لئے لئے گئے۔ امیدواروں کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں پیشاب اور خون کا ٹیسٹ محض بیس تا پچاس روپے میں کردیا جاتا ہے۔ تاہم اے ایس آئی واصل نے پولیس میں بھرتی کے لئے آنیوالوں سے فی کس ایک ہزار روپے وصول کئے ہیں۔ جو کہ سراسر زیادتی ہے۔ امیدواروں نے ڈی پی او اور ڈی آئی جی ہزارہ رینج سے نوٹس لینے اور وصول کی جانیوالی رقوم واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں