HARIPUR: Girl Killed in Haripur |
ہریپور: ٹی آئی پی چوکی کی حدود سے جمعہ کے دن اغواء ہونے والی چھ سالی معصوم بچی کی گلہ کٹی نعش برآمدمحلہ عید گاہ قبرستان سے برآمد،پولیس نے مقامی افرا د کی اطلاع پر نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی،ورثاء نے نعش پنیاں چوک میں رکھ کر ٹریفک بند کردی ڈی ایس پی کی یقین دہانی پر منتشر،گھر میں صف ماتم بچھ گئی،پولیس درندہ صفت ملزم کو ہر حال میں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے،اہلیان علاقہ کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل محلہ افضل آبادکے رہائشی راجہ نعمان کی چھ سالہ بیٹی عائشہ بی بی جو کہ جمعہ کے روز گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی کی نعش گزشتہ روز محلہ عید گاہ قبرستان سے پولیس نے مقامی افراد کی اطلاع پر برآمد کی جسے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جس پر ورثاء جو کہ غم سے نڈھال تھے ظالم اور درندہ صفت ملزم کی گرفتاری کے لیے میت سمیت پنیاں چوک میں پہنچ گئی اور نعش سڑک کے درمیان میں رکھ کر احتجاج شروع کردیا جس سے سڑ ک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی اطلاع پر ڈی ایس پی طارق موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل ورثاء سے مذاکرات کرتے ہوئے انہیں ملز م کی جلد سے جلد گرفتاری اور قرار واقعی سزا کی یقین دہانی کروائی جس پر مشتعل افراد نے میت سڑک سے اٹھا کر پرسڑک کھول دی اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اہلیان علاقہ نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ درندہ صفت ملزم یا ملزمان جو معصوم بچی کے قتل میں ملوث ہیں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے تاکہ وہ دوسروں کے لیے مثال بن جائے اور آئندہ کوئی ایسے گناہ کا تصور بھی نہ کرسکے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں