9/21/2012

ہزارے والوں نے امریکہ کو مسلمانوں کا دشمن قرار دے دیا۔ طالبان زندہ باد کے نعرے۔یوم عشق رسول کے موقع پر تاریخ ساز اجتماع واحتجاج



ایبٹ آباد :توہین آمیز فلم کے خلاف ایبٹ آباد میں امریکہ کیخلاف تاریخی ہڑتال۔ تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں نبیؐ کی توہین پر ایک جھنڈے تلے جمع ہوگئیں۔ امریکہ کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار۔ مری روڈ، شاہراہ ریشم سمیت تمام اہم شاہراہیں بند۔ عاشقان رسولؐ کی طالبان کے حق میں نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز یوم عشق رسول کے اعلان کے بعد ایبٹ آباد میں صبح سویرے ہی فرزندان توحید نے امریکہ کیخلاف شدید احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ۔ ایوب تدریسی ہسپتال ، میزائل چوک، سپلائی، پی ایم اے چوک، نواں شہر میں گڑھی پنہ چوک میں ٹائرجلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے شدید احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا۔ مشتعل لوگ امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ یہ سلسلہ نماز جمعہ تک جاری رہا۔ نماز جمعہ کے بعد ختم نبوت یوتھ فورس کی جانب سے جناح چوک میں ایک بہت بڑے جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پورے ضلع ایبٹ آباد سے مذہبی، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ توہین آمیز خاکوں کیخلاف احتجاج کے بعد یہ ضلع ایبٹ آباد میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا احتجاج تھا۔ اس موقع پر تمام دوکانیں بند رہیں۔اورمکمل شٹر ڈاؤں پہیہ جام ہڑتال رہی ہے جبکہ تاریخی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کر کے توہین آمیز فلم کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔ایبٹ آباد کی فضاء لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ایبٹ آباد شہر اور گرد و نواح میں دوکانیں پٹرول پمپ، سی این جی سٹیشن مکمل طور پر بند رہے ہیں ۔ایبٹ آباد کی تاریخ میں اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں احتجاجی ریلی کبھی نہیں نکالی گئی ہے ۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مختلف رہنماؤں نے کہا ہے کہ توہین آمیز فلم تیار کرنے والوں اور اس میں حصہ لینے والوں کو سرے عام پھانسی پر لٹکایا جائے ۔مسلمانوں کے جزبات سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں دی جا سکتی ہے ۔توہین آمیز فلم کی تیاری عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے ۔امریکہ توہین آمیز فلم تیار کرنے والے اور اس میں کام کرنے والوں کو پاکستان کے حوالے کرے ۔امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے ۔جو مسلمانوں اور اسلام کو کچلنا چاہتا ہے ۔ہمارے حکمرانوں نے غلامی کی زنجیریں پہن رکھی ہیں ۔پاکستان امریکہ سے اس وقت تک تمام تعلقات ختم کر دے جب تک توہین رسالت کے مرتکب کو پھانسی پر نہیں لٹکایا جاتا ہے ۔حضور کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا ہے ۔دنیاں بھر کے مسلمانوں کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے ۔مسلمان آپس میں اتحاد کر کے اسلام دشمن طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔اسلام کی سربلندی کیلئے ہماری جانیں بھی قربان ہوں تو کوئی فکر نہیں ہے ۔دنیا بھر میں موجود مسلمان حضور کی توہین برداشت نہیں کر سکتا ہے ۔اس موقع پر مظاہرین نے امریکی پرچم نظر آتش کیا اور پتلے جلائیں ہیں ۔مظاہرین نے امریکہ مخالف نعرے بھی لگائیں ہیں اور پلے کارڈ و بینر ز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف اور توہین آمیز فلم بنانے والے شخص کے خلاف نعرے درج تھے ۔


امریکہ کے خلاف جہاد فرض ہوچکاہے،جہا ں کئی بھی پاکستان میں کسی بھی صورت میں امریکی موجود ہیں ان کو قتل کردیا جائے:علمائے کرام کا جمعہ کے اجتماعات سے خطاب
مانسہرہ:امریکہ میں گستاخانہ اورتوہین آمیز فلم بنانے کے خلاف مانسہرہ میں دوسرے روز بھی تاریخی احتجاج مکمل شٹر ڈاؤن اور ہڑتال ختم نبوت چوک میں مانسہرہ کا سب سے بڑا تاریخی جلسہ عاشقان مصطفی بھوکے پیاسے سڑکوں پر دھرنے چاروں چوک بند اور مانسہرہ مرکزی جامع مسجد سے جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ کی قیادت میں سب سے بڑی تاریخی ریلی ختم نبوت چوک میں پہنچی ختم نبوت چوک میں مظاہرین نے امریکہ مردباد کے نعرے لگائے غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، امریکہ مردہ باد ، یہودو ہنود کا ایک ہی علاج الجہاد الجہاد، نعرے لگانے کے بعد مانسہرہ میں آل پارٹیز ختم نبوت کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ سے مولانا سید ہدایت اللہ شاہ ، عبدالرؤف روفی، مولانا شاہ عبدالعزیز ، مولانا حفیظ الرحمن، مفتی وقار الحق عثمان ، مولانا طیب قاسمی، مولانا قدیر، مولانا حبیب المالک، مولانا قدرت اللہ قادری، مولانا رب نوازطاہر، بابر خانخیل، بابر سلیم سواتی، طاہر شاہ، مشتاق کھٹانہ، مولانا عطاء الرحمن، رفیق الرحمن قمر، یونس خٹک، امجد سعید اوگی،حافظ اعجاز الرحمن، حاجی ہارون، مجاہد طاہر، ڈاکٹر زیدی، ملک میاں داد، فضل وہاب اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہود ونصاریٰ نے امت مسلمہ کے ایمان کو چیلنج کیا ہے حکومت پاکستانی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے امریکی سفارت خانہ کو تالا لگا کر امریکیوں کو وطن واپس بھیجیں ۔ ہم بھوکے پیاسے رہ سکتے ہیں مگر امریکیوں اور یہودیوں کو پاکستان میں برداشت نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ملعون ٹیری جونز اور باسل جیسے خبیث یہودیوں کی توہین آمیز فلم کے سلسلے میں سرپرستی ایک گستاخانہ فعل ہے جس پر امریکہ کے خلاف جہاد ضروری ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان امریکہ سے ہر قسم کے سفارتی اور دیگر امور کے تعلقات ختم کرے ۔ مقررین نے کہا کہ نیٹو سپلائی ایک بار پھر معطل کریں۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے خلاف گستاخانہ فلم کی تیاری اور توہین رسالت کی پاداش میں توہین آمیز فلم سازی کے تمام کرداروں کا سرقلم کرنا واجب ہو چکا ہے ۔یہودیوں کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے امریکہ کو پاکستان سے نکالا جائے اور اسلام آباد کو امریکیوں سے خالی کیا جائے ۔ حضور ﷺکا دن منانے سے کچھ نہیں ملے گا۔جب تک حضور ﷺ کی عظمت پر مرمٹنے کا جذبہ نہ ہو۔ ہمارا ہاتھ امریکیوں تک نہیں پہنچتا اگر حکمرانوں نے سفارت خانوں کی حفاظت کیلئے امریکیوں کو پاکستان میں جگہ دی تو ہم نہ حکمرانوں کو چھوڑیں گے اور نہ امریکیوں کو چھوڑیں گے۔ مقررین نے کہا کہ نیسلے اور یونی لیور کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے تاکہ یہودیوں کو معاشی نقصان پہنچایا جا سکے۔ اس موقع پر علماء ،عوام اور تاجر برادری نے امریکہ اور اسرائیل کی تمام مصنوعات کابائیکاٹ کا اعلان کیا اور پیپسی اور کوکا کولا کی بوتلوں کو توڑا اور اعلان کیا کہ جو بھی آئندہ مانسہرہ میں امریکہ اور اسرائیل کی مصنوعات فروخت کرتا نظر آیا اسے چیر کر رکھ دیں گے ۔ اس موقع پر حاضرین نے احتجاجی جلسہ سے جان کے نذرانے پیش کر کے قرار دادوں کو متفقہ طور پر منظور کیا کہ مسلم امہ اتحاد کا مظاہرہ کر کے یہود و نصاریٰ کے سامنے ڈٹ جائیں اور اب ملکی حکمران غیرت ایمانی پیدا کر کے امریکہ کے مدمقابل کھڑے ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں ان سے خیر کی توقع نہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ یکجاء ہو کر ناموس رسالت ﷺ تحفظ کریں اور پوری دنیا پر ثابت کریں کہ گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا۔



بٹگرام امریکہ بردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا
بٹگرام میں گستاخانہ فلم کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت پورا علاقہ امریکہ مردہ باد کی نعروں سے گونج اٹھا جب تک امریکہ سے سفارتی تعلقات مکمل طورپر ختم نہیں کیے جاتے ہماری اھتجاج جاری رہے گا۔مقررین۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ملک بھر کی طرح ضلع بٹگرام میں بھی حرمت رسولؐ کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف بعد از نماز جمعہ مختلف جامعہ مسجدوں سے ہزاروں افراد نے شرانگیز فلم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی احتجاجی ریلی میں بازار بٹگرام سے شروع ہوئی اورپورے بازار کاچکر کاٹتے ہوئے ویوہوٹل کے قریب ایک جلسے کی شکل اختیار کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اوربینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد گستاخ رسول کوپھانسی دو کے نعرے درج تھے مظاہرین نے امریکہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی اورموجودہ حکوتم کوسخت تنقید کانشانہ بنایا اس موقع پر ضلع کی سطح پر تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فرید الدین، تاج محمد خان ،اے این پی کے صدر عطاء اللہ خان ترند، اعتزاز خان، محمدفیاض ودیگر نے کہاکہ نبی پاکؐ کی ناموس پرکوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتاامریکی شرانگیز فلم سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔



وادی کاغان میں مکمل شٹر ڈاؤن پہیہ جام احتجاج 
کاغان ویلی:حضورؐ کی شان میں امریکی پادری ٹیری جونز کی گستاخانہ فلم کے خلاف تمام وادی کاغان میں مکمل شٹر ڈاؤن پہیہ جام احتجاج کیا گیا احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شیر زمان، جنرل (ر) ترمذی نے امریکی مصنوعات کا بائیکارٹ سفارتی تعلقات ختم کرنے اور فلم بنانے والے ملعون کو مسلمانوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق احتجاجی ریلی سے مولانا شیر زمان خطیب جامع مسجد کاغان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حق و باطل روز اول سے باہم برسر پیکار رہے ہیں باطل اپنے تمام تر طاقتوں کے باوجود حق کے مقابلہ میں سرنگوں ہوتا رہا ہے انہوں نے اصحاب فیل کے واقعہ سے واضح کیا اور کہا کہ جب تک نبیؐ کی زات کو اپنی جان والدین اولاد اور تمام لوگوں سے عزیز نہ سمجھا جائے تب تک کامل مومن نہیں ہو سکتا انہوں نے وادی کاغان میں شمع رسالتؐ کے پروانوں کی ایمانی جذبہ کی دات دیتے ہوئے کہا کہ سارا دن سخت دھوپ میں کھڑا رہنا اور اپنے کاروبار کو بند کر نا نبیؐ سے محبت کا ثبوت ہے ہزاروں عاشقان رسولؐ کے جلوس سے ریٹائرڈ جنرل صلاح الدین ترمذی نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ہولو کاسٹ کی خلاف ورزی کرنے والے کو قید کیا جاتا ہے نبیؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے امریکی ملعون کو کیسے چھوڑا جائے اسے پاکستان کے حوالے کیا جائے امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں امریکی مصنوعات کا بائیکارٹ کیا جائے انہوں نے این آر او کی پیداوار اور پاکستان میں امریکہ کے پٹھو حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو بلا جرم امریکہ کے حوالے کر دیا اور نمک حلالی میں امریکہ کے ریمنڈ ڈیوس جیسے جاسوس کو تین بے گناہ پاکستانیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے والے کو امریکہ کے حوالے کر دیا گیا ہزاروں کی احتجاجی ریلی سے مولانا عبدالرقیب ایبٹ آباد، مفتی منصور اور شاکر زمان صدر پریس کلب کاغان ویلی نے بھی خطاب کیا۔



یوٹیوب کی بندش مسئلہ کاحل نہیں امریکہ کیخلاف اعلان جہاد کیاجائے 
ہری پور: یوم عشق رسولؐ ہریور میں مکمل ہرتال مظاہرے،لاکھوں افراد نبی کریمؐ کی محبت اوران پرجان نثار کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے حکومت کوچاہیے کہ صرف چھٹی اورتقاریر تک محدود نہ رہے بلکہ ملعون پادری کے اورامریکہ کے خلاف سخت اقدامات کرے یوٹیوب کی بندش مسئلہ کاحل نہیں امریکہ کیخلاف اعلان جہاد کیاجائے مقررین کاجلسے جلوسوں سے خطاب تفصیلات کے مطابق جمعہ المبارک کے روز حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان اورتمام ملک میں عشق رسولؐ منانے پر ضلع ہری پور کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری ادارے مکمل طورپر بند رہے گلی محلوں نے بھی نبی کریمؐ کے ساتھ محبت کاعملی ثبوت دیتے ہوئے اپنے کاروبار مکمل طور پر بند رہے اسی طرح تمام شاہراہیں بھی سنسان رہیں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند جبکہ پٹرول پمپ، سی این جی سٹیشن بھی مکمل بند کیے گئے ہری پور شہر وگردونواح کے تمام چھوٹے بڑے قصبوں دیہاتوں سے عاشقان رسول نکل آئے اورمرکزی جلوسوں کے ساتھ مل گئے اورایک بہت بڑی ریلی کی شکل اختیار کرگئے۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان نے امریکہ کوسر پرچڑھا رکھاہے امریکی مصنوعات سمیت تمام امریکی دفاتر کوفی الفور پاکستان سے ختم کیاجائے اورتمام سفارت کاروں کوفی الفور ملک بدر کیاجائے۔انہون نے کہاکہ گستاخ رسولؐ کی سزا صرف اورصرف موت ہے نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی کرنے والے کوفوری طورپر گرفتار کیاجائے۔



حکومت تمام کافرممالک سے سفارتی تعلقات ختم کرے
بالاکوٹ:گستاخانہ فلم کی نمائش کے خلاف بالاکوٹ میں دوسرے روز بھی شدید احتجاجی مطاہرے ،جمعیت،اہلحدیث، جماعت اسلامی، جماعۃ الدعوہ،اہلسنت والجماعت ،شباب ملی کے کارکنوں کامشترکہ جلوس، امریکہ اوریہودیوں کے خلاف نفرت کااظہار، امت مسلمہ کے حکمران علیحدہ اسلامی اقوام متحدہ کاعلان کریں طاغوتی طاقتیں کبھیب ھی مسلمانوں کی خیرخواہ نہیں ہوسکتے حکومت تمام کافرممالک سے سفارتی تعلقات ختم کرے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوم عشق رسولؐ کے عوام سے بالاکوٹ میں اہل سنت ولجماعت ،جماعت اسلامی، جماعۃ الدعوہ، شباب اسلامی سمیت تمام سماجی تنظیموں نے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سیداحمدشہید،جامع مسجد اہلحدیث، جامع مسجد گلستان حبیب، مسجد اقصیٰ، جامع مسجد امہ القراء سے فرزندان توحید امریکہ ملعو پادری اوریہودیو کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مرکزی جامع مسجد کے ساتھ جمع ہوئے وہاں سے امیر جماعت اسلامی حاجی فضل الرحمن، مولانا محمدیونس، مولانا ممتاز قادری، قاری فخر زمان، شاہ زمان شاکر، حافظ عادل، محمدمعروف اعوان، قاری مقبول الرحمن، صفدر حسین، مولانا محمدیوسف، سجاد احمد، مولانا انعام اللہ، میاں ضیاء الرحمن کی قیادت میں ریلی مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی مدنی پلازہ کے سامنے بڑی احتجاجی ریلی کی صورت اختیار کرگئی۔



شانگلہ اور کوہستان میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے 
شانگلہ :گستاخانہ فلم کے خلاف ضلع شانگلہ کے مرکزی شہر بشام سمیت ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں احتجاجی مظاہرے اوریلیاں ،ملعون فلم ساز کے پتلے نذرآتش۔امریکہ مردباد اور ملعون فلمساز کو پھانسی دو کے نعرے،کوہستان میں بھی احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں۔بشام ،میرہ ،شنگ ،دندئی تھاکوٹ،کروڑہ ،شاہپور،کوز کانا،اُلندر،چکیسر،مارتونگ ،پورن ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری اور لیلونئی میں احتجاجی مظاہرے کئے گئیں جبکہ امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی اور ساتھ ساتھ اُبامہ اور ملعون فلم ساز ٹیری جونز کے پتلے میں جلائے گئیں تاہم شانگلہ اور کوہستان بھر میں کسی قسم کا نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں بننے والے گستاخانہ فلم کے خلاف ملک بھر کی طر ح ضلع شانگلہ اور کوہستان میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے ،یوم عشق رسول ﷺ کے دن پر پورا دن شٹر ڈاؤن ہڑتال رہا اور دکانیں بند تھی ۔صبح کے وقت مختلف سکولز اور کالجوں کی جانب سے بشام شہر کروڑہ ،الپوری اور پورن میں گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی ۔مظاہرین نے امریکہ اور ملعون شخص کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور اُوبامہ اور ملعون فلم سازکے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے ۔دوسری جانب نماز جمعہ کے بعد ضلع شانگلہ کے مرکزی شہر بشام سمیت ضلع کوہستان اور شانگلہ بھر میں پرامن مظاہرے منعقد ہوئے ۔بشام شہر میں تمام مساجد وں سے ریلی نکالی گئی اور مین بازار سے گزرتی ہوئی مین چوک ہسپتال روڈ پر مظاہرین جمع ہوگئیں اور پرامن مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے میں دس ہزار سے ذائد افراد نے شرکت کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سماجی و سیاسی رہنماوں،سابق سنیٹر راحت حسین ایم پی اے رشاد،حاجی اسفندیار،مولانافضل سبحان،حاجی رحیم شاہ ،حاجی عزیزالرحمن او ر دیگر نے کہا کہ حکومت پاکستان امریکہ سے ملعون پادری فلم ساز کو پھانسی کرنے کا مطالبہ کرے اور پاکستان سے امریکی سفیر کو پاکستان بدر کیا جائے ۔جب تک ملعون فلم ساز کو پھانسی نہیں کیا جاتا ہماری یہ ہڑتال اور مظاہرے جاری رہیگی ہم کسی صورت نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنا برداشت نہیں کرتے اور ہم عاشقان رسول ہیں ۔ہمارے نبی نے دنیا میں امن کا پیغام لیکر آیا تھا اور ہمیں امن کا سبق دیا تھا اور دین اسلام کے بارے میں سبق دیا تھا۔انہوں نے فوری طور پر ملعون فلم ساز کو پھانسی کرنے کا مطالبہ کیا۔اُدھر شانگلہ کے چھوٹے بڑے شہروں بشام ،میرہ ،شنگ ،دندئی تھاکوٹ،کروڑہ ،شاہپور،کوز کانا،اُلندر،چکیسر،مارتونگ ،پورن ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری اور لیلونئی میں مظاہرے کئے گئیں چکیسر کے چاروں یونین کونسلوں میں آج جمعے کے روز انجمن تاجران کی کال پر توہین رسالت کے خلاف مکمل شٹرڈاون رہا۔جبکہ بعد از نماز جمعہ ایک زبردست ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ ،سیاسی وسماجی حلقوں کے علاوہ بڑی تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی۔چکیسر کے مختلف علاقوں سے بڑے بڑے جلوسوں کی شکل میں مظاہرین نے اس ریلی میں شرکت کی۔اور یوں اس ریلی نے ایک بہت بڑے عوامی سیلاب کا روپ دھار لیا۔ریلی چکیسر کے مختلف بازاروں اور شاہراہوں سے گزرتی ہوئی چکیسر کے بڑے گراونڈ میں پہنچ گئی۔جہاں پر نعرہ تکبیرکے صداوں نے ایک ایمان افروز سماں باندھ لیا۔اس موقع پر مظاہرین نے امریکی صدر باراک اوباما کا پُتلا بنا کر اسے ایک گدھے پر بٹھایا تھا اور اسے پورے بازار میں امریکہ مردہ باد،باراک اوباما مردہ باد اور ٹیری جونز مردہ باد کے نعروں کے ساتھ جلسہ گاہ لایا گیا۔اسی طرح کوہستان کے دوبیر ،پٹن ،داسو اور چلاس کے مقام پر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئیں اور شدید نعرہ بازی لگاتے رہیں تاہم ضلع شانگلہ اور کوہستان بھر میں کسی قسم کی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے اور پرامن طریقہ سے مظاہرین نے مظاہرے کرکے منتشر ہوگئیں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں