ایبٹ آباد: مسلم آباد کے رہائشی میجر (ر)پرویز نے کہا ہے کہ بااثر قبضہ مافیا نے زندگی عذاب بنا دی ہے ۔ جوان بچوں اور بیوی پر تشدد کر کے مجھے جعلی مقدمے میں جیل بھیج دیا پولیس با اثر قبضہ مافیا کو تعاون اور پروٹوکول دے رہی ہے ۔میرے مکان کو بارود سے اڑانے کی کوشش کی گئی فائرنگ کر کے مجھے زخمی کیا گیا مگر کوئی رپورٹ پولیس نے درج نہیں کی ہے مجبور ہو کر عدالت کے دروازے پر دستک دی ہے اور حصول انصاف مقدمے کے اندراج کیلئے 22Aکی درخواست دائر کر دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق امیدوار PK46 ڈاکٹر عدنان بشیر اپنے بیوی اور ساتھیوں سمیت میری جائداد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور تعمیراتی کام شروع کر رکھا ہے جس سے میں نے ان کو روکنے کی کوشش کی انہوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے مجھ پر فائرنگ کروا دی اور مجھے زخمی کر دیا جس کے بعد پولیس کی مدد سے جعلی مقدمہ بنا کر مجھے جیل بھیج دیا اور میرے مکان کو بارود سے اڑانے کی کوشش کی مذاحمت پر میری بیوی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کروائی پولیس نے تمام ریکارڈ غائب کر کے ملزمان کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے جبکہ میری میڈیکل رپورٹ بھی غائب ہو چکی ہے مکمل سازش کے تحت میری زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور مجھے جعلی مقدموں میں پھنسایا جا رہا ہے ۔جان و مال دونوں کو خطرہ ہے کس سے جان و مال کا تحفظ مانگوں ۔بااثر ملزمان نے مسجد کیلئے دی گئی دو کنال اراضی پر بھی قبضہ کر رکھا ہے ۔حکام بالا سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جان و مال کا تحفظ دیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں