ایبٹ آباد:توہین رسالت کیخلاف جماعۃ الدعوۃ و اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام دومختلف احتجاجی ریلیاں تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر توہین رسالت پر مبنی فلم چلانے کیخلاف جماعۃ الدعوۃاور اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام بدھ کے روز دو مختلف احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔جماعۃ الدعوۃ کی ریلی میزائل چوک منڈیاں سے شروع ہوئی جو فوارہ چوک اور پھر کینٹ چوک میں پہنچ کر بہت بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے مقامی قائدین نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری ہر دو سال بعد اس قسم کی گھٹیا حرکت کرکے مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کا امتحان لے رہے ہیں۔ ہم امریکہ پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جب تک ایک مسلمان بھی اس دنیا میں زندہ ہے وہ اپنی نبی ﷺ کی عزت و آبرو کے لئے اپنی جان قربان کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔ ہم امریکہ اور اس کے حواریوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے عقائد کا احترام کرے۔ اور نبی ﷺ کیخلاف فلم بنانے والے امریکیوں کیخلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کو مسلمانوں کے حوالے کرے۔ بصورت دیگر دنیا بھر کے مسلمان امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں