ایبٹ آباد:توہین رسالت کیخلاف جماعۃ الدعوۃ و اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام دومختلف احتجاجی ریلیاں تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر توہین رسالت پر مبنی فلم چلانے کیخلاف جماعۃ الدعوۃاور اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام بدھ کے روز دو مختلف احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔جماعۃ الدعوۃ کی ریلی میزائل چوک منڈیاں سے شروع ہوئی جو فوارہ چوک اور پھر کینٹ چوک میں پہنچ کر بہت بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے مقامی قائدین نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری ہر دو سال بعد اس قسم کی گھٹیا حرکت کرکے مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کا امتحان لے رہے ہیں۔ ہم امریکہ پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جب تک ایک مسلمان بھی اس دنیا میں زندہ ہے وہ اپنی نبی ﷺ کی عزت و آبرو کے لئے اپنی جان قربان کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔ ہم امریکہ اور اس کے حواریوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے عقائد کا احترام کرے۔ اور نبی ﷺ کیخلاف فلم بنانے والے امریکیوں کیخلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کو مسلمانوں کے حوالے کرے۔ بصورت دیگر دنیا بھر کے مسلمان امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔
blasmy movie لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
blasmy movie لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
9/26/2012
9/25/2012
توہین آمیز فلم کیخلاف آل ٹیچر ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ
ایبٹ آباد:توہین آمیز فلم کیخلاف آل ٹیچر ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ۔ امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق توہین رسالت پر مبنی فلم کی یوٹیوب پر نمائش کیخلاف آل ٹیچرز ایسوسی ایشن نے ہفتہ کے روزاحتجاجی ریلی نکالی۔ جو گورنمنٹ ہائی سکول نمبر چارسے شروع ہوکرمین بازار تک آئی۔ اساتذہ نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے۔ اساتذہ نعرے بازی کرتے ہوئے کینٹ چوک میں پہنچے۔ اساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے ساتھ فوری طور پر سفارتی تعلقات بھی ختم کئے جائیں۔ اور پاکستان میں موجود تمام امریکیوں کو نکالا جائے۔
امت مسلمہ پر ظلم ڈھانے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں: قاری راشد محمود
ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء قاری راشد محمودنے کہا ہے کہ امت مسلمہ پر ظلم ڈھانے والوں کے دن گنے جا چکے ، اب کلمہ حق بلند ہورہا ہے اور کفر کی شمشیر سے اسلام کی شمشیر ٹکرا چکی ہے، عاشقانِ رسول ﷺ اپنے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کو ثابت کردیں کہ ہم سب سے دلیر قوم ہیں اور اپنے پیارے آقاﷺ پر اٹھنے والی انگلی کو بازو سمیت کاٹ دیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ قاری راشد محمودنے کہا کہ مسلمانوں کی تقدیر بدل چکی ہے، اب قوم متحد ہوکر امریکہ کی للکار کو شمشیر محمدیﷺ سے تہس نہس کردیں، عاشقانِ رسولﷺ اپنی محبت کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے یہود و ہنود پر یہ بات واضح کردیں کہ ہم ایک دلیر قوم ہیں، ہم اس نبی ﷺ کی امت ہیں جس نے قلیل لشکر کی صدارت کرکے اس وقت کے ظالم کفار کو تہس نہس کیا آج ہم متحد ہوکر صرف کلمہ حق کی بنیاد پر امریکہ اور اس کے حواریوں کو یہ بات واضح کریں کہ حضرت محمد ﷺ ہمارے لئے صرف پیغمبر یا رسول نہیں بلکہ ہمارا کامل ایمان ہیں۔
9/24/2012
پیر عالمزیب شاہ اورغلام احمد بلور سب پر بازی لے گئے،شاتم رسول کے قتل پر کروڑوں کے انعامات
مانسہرہ: پیر عالمزیب شاہ اورغلام احمد بلور سب پر بازی لے گئے،شاتم رسولؐ کے قتل پر کروڑوں کے انعامات کی بارش کرنے میں وفاقی وزیر ریلوے اور صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومتی پارٹی اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے میڈیا پر ایک لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کرکے سب جماعتوں پر بازی لے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے پیر عالمزیب شاہ نے بھی گزشتہ دن عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے اس ہیرو جو کہ ٹیری جونز کو قتل کرے گا کو ایک کروڑ روپے دینے کا علان کیا ہے جبکہ دیگر علاقوں سے بھی ہر ایک شخص اپنی استطاعت کے مطابق گستاخ رسولؐ کے قتل پر انعامات کا اعلان کررہا ہے۔تاہم دینی و مذہبی حلقوں کے علاوہ ہر مسلمان منتظر ہے کہ وہ اسلامی ہیرو کون ہوگا جو گستاخ رسولؐ کو قتل کرنے کا سہرا اپنے سر پر سجائے گا ۔
توہین رسالت کیخلاف آٹوموبائل یونین اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء کا شاہراہ ریشم پر احتجاج
ایبٹ آباد: توہین رسالت کیخلاف آٹوموبائل یونین اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء کا شاہراہ ریشم پر احتجاج اور دھرنا تفصیلات کے مطابقپیر کے روز آٹو موبائل یونین کے عہدیداروں اور کارکنوں نے توہین رسالت پر مبنی فلم کی یوٹیوب پر نمائش کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ آٹو موبائل یونین کی ریلی منڈیاں سے شروع ہوئی۔ ریلی کے شرکاء توہین آمیز فلم کی تیاری پر امریکہ مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔ بعد ازاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلباء نے بھی توہین رسالت کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلباء نے شاہراہ ریشم پر احتجاجی مارچ کیا۔ اور شاہراہ ریشم پر دھرنا دے کر امریکہ مخالف نعرے بازی کی۔
9/20/2012
توہین آمیز فلم کی تیاری۔ ٹرانسپورٹروں نے آج بروز جمعہ ہزارہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
ایبٹ آباد:توہین آمیز فلم کی تیاری۔ ٹرانسپورٹروں نے آج بروز جمعہ ہزارہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق ہزارہ بھر کے ٹرانسپورٹروں کے منعقدہ اجلاس کے بعد جان عالم مانسہرہ، ملک یونس ہری پور، ایبٹ آباد قاضی فاروق چیئرمین ہزارہ ٹرانسپورٹ، واجد خان اور دیگر ٹرانسپورٹر رہنماؤں نے اعلان کیا کہ آج بروز جمعہ کو پورے ملک میں توہین آمیز فلم کیخلاف یوم احتجاج کے موقع پر ہزارہ کے ٹرانسپورٹر ہزارہ ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں مکمل پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔ کوئی بھی مسافر گاڑی نہیں چلے گی۔ ہم امریکہ اور اس کے حواریوں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی نبیؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے اور اس کا بدلہ لینے کے لئے ہم اپنی جان قربان کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)