9/27/2012

توہین رسالت پرمانسہرہ کے کھسروں کا شدید احتجاج

مانسہرہ:خواجہ سراؤں کاگستاخانہ فلم کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد، جو اس احتجاج میں شرکت کرنا گوارہ نہیں کرتا اس کو چوڑیاں ، میک اپ کا سامان مبارک ہو، وہ ہمارے محلہ میں رہائش پذیر ہو،صدر شی میل ایسوسی ایشن ماریہ خان، تفصیلات کے مطابق مانسہرہ شی میل ایسوسی ایشن نے مانسہرہ پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت شی میل ایسوسی ایشن کی صدر ماریہ خان، جنرل سیکرٹری نادرا خان نے کی ۔جو مانسہرہ پریس کلب سے شروع ہو کر مرکزی ختم نبوت چوک پر احتتام پذیر ہوئی ،اس موقع پر جنرل سیکرٹری نادرا خان اور شی میل ایسوسی ایشن کی صدر ماریہ خان اور یوتھ ونگ کے صدر عبدالروف روفی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو اس گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج نہیں کرتا وہ عاشق رسولؐ نہیں اور جو اس کے خلاف آواز نہیں اٹھاتا وہ امریکہ کا پٹھو اور غلام ہے ،گزشتہ روز شی میل ایسوسی ایشن نے احتجاج کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی سچے عاشق رسولؐ ہیں اور ٹیری جونز کے اس گستاخانہ فعل کی مذمت کرتے ہیں اس موقع پر امریکہ کا پرچم اور ٹیری جونز کے پتلے کو نذر آتش کرکے اور اس اپنے پاؤں تلے روند کر سچے عاشق رسولؐ ہونے کا ثبوت دیا، مقامی وزراء نے اس گستاخانہ فلم کے خلاف کسی بھی طرح کامظاہرہ نہ کرکے امریکہ کا غلام ہونے کا ثبوت دیا ہے جن کو شی میل ایسوسی ایشن نے چوڑیوں اور میک اپ کا سامان دیکر کہا کہ اگر وہ اس احتجاج میں شریک نہیں ہو سکتے تو آکر ہمارے محلہ میں صرف ایک ماہ رہائش پذیر رہیں تو وہ بھی سچے عاشق رسولؐ بن جائینگے اور ہر قسم کی غلامی سے نجات مل جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں