9/28/2012

کیہال میں پچھلے بارہ روز سے پانی کی بندش۔ شہریوں کا پارہ ہائی ہوگیا

ایبٹ آباد:کیہال میں پچھلے بارہ روز سے پانی کی بندش۔ شہریوں کا پارہ ہائی ہوگیا۔ٹی ایم اے، ڈی سی او اور کمشنر ہزارہ کے دفاترکاگھیراؤشدید احتجاج۔ نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد شہر میں واقع کنج کیہال میں ٹی ایم اے کی جانب سے پچھلے بارہ روز سے پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔پانی کی شدید قلت کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ جب کہ ٹی ایم اے کے پانی کھولنے والے اہلکار گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں اور جب لوگ ان کو موبائل فون پر کال کرتے ہیں تو وہ یہ بہانہ پیش کرتے ہیں کہ بجلی بند ہے۔ جس کی وجہ سے پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ تاہم بارہ روز سے پانی کی بندش پر کیہال کے رہائشیوؤں کا پارہ ہائی ہوگیا۔ اور جمعہ کی صبح لوگوں نے کیہال سے زبردست احتجاجی مارچ شروع کیا۔ لوگ ڈی سی او، کمشنر ہزارہ اور ٹی ایم اے کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ مشتعل لوگوں نے پہلے ٹی ایم اے کے دفتر کے باہر نعرے بازی کی۔ بعد ازاں کمشنر ہزارہ کا گھیراؤ کرکے سڑک کو بند کرکے نعرے بازی کی گئی۔ جس پر کمشنر ہزارہ نے ٹی ایم او کو فوری طور پر طلب کرلیا۔بعد ازاں کمشنر ہزارہ کے دفتر میں نمائندہ وفد ، ٹی ایم اوکے درمیان مذاکرات ہوئے۔ ٹی ایم او کی جانب سے پانی کی بلاتعطل فراہمی کی یقین دہانی پر لوگوں نے احتجاج ختم کردیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں