9/13/2012

ایبٹ آبادٹیچر کا دوسری جماعت کے طالبعلم پر وحشیانہ تشدد

ایبٹ آباد: گورنمنٹ ہائی سکول نمبر3 کے ٹیچر کا دوسری جماعت کے طالبعلم پر وحشیانہ تشدد۔ جسم کے نازک اعضاء تشدد سے بے حس ہوگئے۔ متاثرہ بچہ تھانہ کینٹ پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول نمبر3 کے طالبعلم عثمان علی ولد محمد عمران سکنہ ٹانچی چوک نے تھانہ کینٹ میں صحافیوں کو بتایا کہ میں نے اپنی کلاس میں اپنے ایک کلاس فیلو کو پپی کی۔ جس پر کلاس کے ٹیچر حاکم خان نے مجھے ننگا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر عثمان علی کے چچا نے اس کی پینٹ اتار کر اس کے نازک اعضاء میڈیا اور پولیس کو دکھائے۔ جن پر ڈنڈوں کے تشدد کی وجہ سے نیلے اور سرخ نشانات پڑے ہوئے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں