ایبٹ آباد:سابق ضلع ناظم ملک جنید تنولی بھی تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے پر تولنے لگے۔ اپنے عہدے سے مستعفی۔ عنقریب پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی (شیرپاؤ) گروپ ضلع ایبٹ آباد کے صدر سابق ضلعی نائب ناظم ملک جنید احمد تنولی ایڈووکیٹ نے بھی تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس میں شمولیت کے لئے پر تولنا شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موصوف بھی جلد پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔ جبکہ بہت جلد ان کی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں