9/27/2012

برازیل میں گوگل کے صدر کی گرفتاری کا حکم

برازیلیہ: برازیل کے ایک مقامی جج نے برازیل میں گوگل کے صدر فیبیو ڑوزے سِلوا کوئلیو کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔گوگل نے یوٹیوب پر چند ویڈیوز ہٹانے سے انکار کر دیا تھاحکام کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز میں ایک امیدوار کے خلاف بہتان تراشی کی گئی ہے جو میئر کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔جج نے گذشتہ ہفتے ویڈیوز ہٹانے کا حکم دیا تھا لیکن گوگل نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ گوگل یوٹیوب پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کے مواد کے لیے ذمے دار نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں