9/15/2012

پٹن میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک عورت اور بچہ برساتی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے

کوہستان کے علاقہ پٹن میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک عورت اور بچہ برساتی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے، طوفانی بارشوں سے کوہستان کی تحصیل پٹن میں ایک خاتون اور بچہ برساتی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی ہے جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ طوفانی بارشوں سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے جس سے شاہراہ قراقرم مختلف جگہوں سے ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے جبکہ کئی گاڑیاں اور مسافر راستہ میں پھنس گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں