9/15/2012

کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی

بالاکوٹ: یونین کونسل گرلاٹ کے بالائی علاقہ کانشیاں رتہ نکہ کے مقام پرموجود کوئلہ کا میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی، دو افراد کے جاں بحق ہونے پر نکالنے کیلئے کان میں جانے والا تیسرا شخص بھی زہریلی گیس سے زندگی کی بازی ہار گیا واقعہ کے مطابق یونین کونسل گرلاٹ کے بالائی علاقہ کانشیاں رتہ نکہ کے مقام پر موجود کوئلے کی کان میں جبلی کی تار لینے جانے والا فرید احمد ولد عبدالجبار کوئلے کی کان میں داخل ہوا کافی دیر تک واپس نہ آیا جس کاپتہ کرنے عابد ولد فضل حق ساکنان رتہ نکہ فرید کی تلاش میں کان میں داخل ہوا کافی دیر تک اس کابھی کچھ پتہ نہ چل سکا جن کی تلاش میں تیسرا شخص شبیر ولد کالو کوئلے کی کان میں داخل ہوا اورپھر واپس نہ آسکا کوئلے کی کان میں میں موجود زہریلی گیس نے تینوں کی زندگیوں کاچراغ گل کردیا گزشتہ روز مقامی افراد کی مدد سے تینوں نعشیں نکال لی گئیں ۔ڈی ایس پی بالاکوٹ سلیمان خان، ایس ایچ او محمد صابر بھی موقع پرپہنچ گئے ۔ فرید احمد ولد عبدالجبار جس کی عمرتقریباً12سال بتائی جاتی ہے اورعابد ولد فضل حق ساکنان کانشیاں رتہ نکہ کی نمازجنازہ دن تین بجے کانشیاں عیدگاہ اور شبیر ولد کالو کی نمازجنازہ ساڑھے پانچ بجے مسجد اقصیٰ نڑاہ کے پاس ادا کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں