9/29/2012

تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی قتل

مانسہرہ: تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی قتل،پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال پہنچا کر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے روایتی انداز میں تفتیش شروع کردی،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود لبڑ کوٹ میں گزشتہ روز رات کے وقت نامعلوم افراد نے سیف الدین ولد گل مراد اور اس کی بیوی گل جان بی بی کو گھر میں گھس کر آتشیں اسلحہ سے فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جنہیں پوسٹمارٹم کے لیے کنگ عبد اللہ اسپتال لایا گیا جہاں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے روایتی انداز میں تفتیش شروع کردی ہے ،تاہم تا دم تحریک وجہ قتل سامنے نہیں آسکی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چار نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی ہے۔
لبڑکوٹ سیف الدین کاقتل ،بیوی خاوند کی لاش کولت پت دیکھ کر جاں بحق ہوگئی
مانسہرہ:لبڑکوٹ سیف الدین کاقتل ،بیوی خاوند کی لاش کولت پت دیکھ کر جاں بحق ہوگئی۔قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں،قاتل فرار مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق لبڑکوٹ میں رات گئے چار نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر سیف الدین جو کہ اپنے کمرے میں اپنے بھائی محمدقاری کے ہمراہ سوئے ہوئے تھے کہ نامعلو م افراد نے فائرنگ کرکے سیف الدین کو قتل کردیا اور دوسرا بھائی کی دائیں ران میں فائر کرکے زخمی کردیا اس شو ر وفائرنگ کی آواز سن کر اس کی بیوی کمرے میں آئی تو خاوند کی لاش خون میں لت پت دیکھ کر دم توڑ گئی۔وجہ عداوت کوئی بھی نہ ہے پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کرکے ورثاء کے حوالے کردی اورنامعلوم افراد کے خلاف زیردفعہ302/324/452/34کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں