ہری پور:حطار ہل چلاتے ہوئے ٹریکٹر کھائی میں جا گرا ڈرائیور نیچے دب کر ہلاک ، تفصیلات کے مطابق حطار کا پچاس سالہ رہائشی غریب ڈرائیور ربنواز ولد منور سکنہ حطار عرصہ چالیس سالوں سے ٹریکٹر ٹرالی پر ڈرائیوری کرکے اپنے بال بچوں کا پیٹ پال رہا تھا کہ گزشتہ روز مالکان اراضی کی زمین میں ہل چلا رہا تھا، جس سے ٹریکٹر بے قابو ہو کر اوپر سے نیچے گہری کھائی میں جاگرا ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر جان بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر بدقسمتی سے ٹریکٹر اس کے اوپر جا گرا اور وہ موقع پر ہلاک ہو گیا، علاقہ کے عوام نے ٹریکٹر اٹھا کر ڈرائیور کو نیچے سے نکالا، ڈرائیور کی لاش اس کے گھر پہنچی تو صف ماتم بچھ گئی ، مرحوم نے سات بچے اور ایک بیوہ چھوڑے ہیں ربنواز کی نماز جنازہ گزشتہصبح دس بجے حطار میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں