9/04/2012

رجوعیہ کے کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد فرارہونیوالا ملزم گرفتار

ایبٹ آباد:دو بچوں کو اغواء کرنے اُور ایک 6سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والا شخص لواحقین نے ریلوے روڈ خانپور روڈ سے گرفتار کر کہ پولیس کہ حوالے کر دیا پولیس نے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا تفصیلات کے مطابق اسلم ولد شیر خان سکنہ اٹک نے چند روز قبل رجوعیہ سے دو بچے اغواء کیئے جن میں سے ایک بچے شیزل فرید ولد غلام سکنہ رجوعیہ عمر 6سال کو اغواء کیا اُور اُس سے بد فعلی کرنے کے بعد اُسے بے ہوش حالت میں پھینک دیا جو بچہ اَب تک ہسپتال میں داخل ہے جبکہ رجوعیہ سے ہی دوسرا بچہ زین خان ولد شہزاد سکنہ رجوعیہ کو بھی اغواء کیا اِس بچے کے چچا نہ حویلیاں رپورٹ بھی درج کروائی ہوئی تھی گزشتہ روز اغواء کار اسلم بچے ز ین خان کو لیکر ریلوے روڈ خانپور اڈے پر کھڑا تھا کہ بچے زین کے لواحقین آگئے جس نے اغواء کار کو مارنا شروع کر دیا پاس کھڑے لوگوں نے تھانہ سٹی میں اطلاع دی تو تھانہ سٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے اغواء کار کو گرفتار کر کہ پابند سلاسل کر دیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں