9/04/2012

کوہستان: کارگہری کھائی میں جاگری ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق

بشام:مارتونگ کے علاقہ چورانو سے بونیر جانے والی مسافر پک اپ تیتو ا لا ن کے قریب موٹر کا ٹتے ہو ئے گہر ی کھا ئی میں جا گری جس کے نتیجے میں ما ں بیٹی سمیت تین افرادجا ں بحق اور سترہ شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر بو نیر منتقل کر دیا گیا ۔جہاں سے تین شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں اکثر کا تعلق مارتو نگ سے ہے ۔ وقو عہ کے مطابق تحصیل پورن ما ر تو نگ کے علا قہ چورانوں سے سو ا ڑی بو نیر جا نے والی مسافروں سے بھری تیتو ا لا ن کے قریب مو ڑ کا ٹتے ہو ئے کھا ئی میں جا گری جس کے نتیجے میں زو جہ ذاکرا للہ ، کا ئنا ت دختر ذاکرا للہ اور خا لد ولد عظیم اللہ سا کنان چو رانوں ما ر تو نگ مو قع پر جاں بحق اور ستر ہ افراد زشدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں ذاکرا للہ ، ابو بکر ولد ذاکرا للہ ، فضل غنی ، تحریر خان ، نور احمد ، مجیب اللہ ، محمد حیا ت ، تا ج اکبر ، صا حب زادہ ، الیا س ، خان زادہ، محمد فیا ض ، زین اللہ، تا ج محمد ، عبا س، زوجہ محمد طیب ساکنا ن ما ر تونگ شامل ہیں ۔ حا د ثے کی اطلا ع ملتے ہی مقامی لو گ جا ئے حاد ثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ریسکیوں کیا ۔ جمعیت علما ء اسلام (ف) تحصیل پورن کے رہنما ء عبد المو لی خان نے اپنے خرچ پر گا ڑیوں کا بند وبست کر کے زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کیا جہاں زخمیوں کا علا ج معا لجہ کیا گیا جبکہ تین شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے مر کزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام ، رُکن صو بائی اسمبلی فضل اللہ خان ، چےئر مین ڈیڈ ک کمیٹی شانگلہ محمد رشاد خان، جمعیت علما ء اسلام شانگلہ کے رہنما ء عبد المنعم خان نے حا د ثے پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دُعا کہ ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں