10/03/2012

مانسہرہ:شادی شدہ خاتون آشناسمیت قتل

مانسہرہ:شادی شدہ خاتون آشناسمیت قتل کردیاگیا،کوزہ بانڈہ کے رہائشی عمر خان نے گاؤں میں بیوی اور مانسہرہ میں 22سالہ نوجوان کو قتل کرکے خود موقع سے فرار ہوگیا،دونوں تھانوں میں مقدمہ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوزہ بانڈہ کی حدودکے رہائشی عمر خان نے گزشتہ سے پیوستہ رات کو شک کی بناء پر اپنی بیوی مسماۃ گل پری کو قتل کرکے ابدی نیند سلا دیا جس کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ کوزہ بانڈہ میں درج کرکے قاتل کی تلاش جاری ہی تھی کہ عمر خان نے گزشتہ روز صبح کے وقت بیدڑہ چوک مانسہرہ حدود تھانہ سٹی میں مبینہ طور پر بیوی کے دوست محمد حنیف ولد دودیل سکنہ پٹن کوہستان حال کرکلاں کو قتل کرکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کا مقدمہ بھی مقتول کے بھائی نورالامین کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں د رج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم تادم تحریر قاتل کی گرفتاری نہ ہوسکی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں