10/03/2012

مانسہرہ خاکی پل پر نوجوان کا لرزہ خیز قتل نعش ویرانے میں پھینک دی گئی

MANSEHRA: Dead Body of Zahoor Killed on Khaki Bridge
مانسہرہ: خاکی پل کے قریب قتل پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ،تفصیلات کے مطابق خاکی پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ظہور احمد ولد کالا خان سکنہ خاکی کو قتل کرکے اس کی نعش خاکی پل کے ویرانے میں پھینک دی ، خاکی پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر نعش کو قبضہ میں لیکر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ بھیج دیا بعد ازاں اس کی نعش کی شناخت پر مقتول ظہور احمد کے بھائی نصیر نے نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 302پرچہ درج کرا دیا ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف پرچہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں