10/03/2012

چھترپلین سات سالہ معصوم بچی ونی کی بھینٹ چڑھ گئی

کونش ویلی:چھترپلین سات سالہ معصوم بچی ونی کی بھینٹ چڑھ گئی ، نکاح خواں سمیت جرگہ کے آٹھ ارکان گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹل کی حدود ڈنہ شارکول میں رشتہ کے تنازعہ پر سنگدل باپ نے اپنی سات سالہ معصوم بچی صابرہ بی بی کو بڑی بیٹی کے بدلے ونی کر دیا، صالح فیقر نامی شخص کی بڑی بیٹی زیب النساء کی کریم داد کے بیٹے محمد خان سے منگنی ہوئی تھی زیب النساء کچھ عرصہ قبل موسی خان نامی نوجوان کے ساتھ فرار ہو گئی اور اٹک جا کر کورٹ میرج کر لی جس کا کریم داد وغیرہ کو شدید رنج تھا کریم داد وغیرہ نے جب اپنے طور پر لڑکی کا پتہ کیا تو انھیں علم ہوا کہ لڑکی زیب النساء اپنے والدین کی ملی بھگت سے فرار ہوئی ہے اور لڑکی کے والد صالح فقیر نے مبینہ زرائع کے مطابق موسی خان اور اس کے بھائی عیسی خان سے تقریبا پونے تین لاکھ روپے وصول کیے ہیں جس پر لڑکے کے والد کریم داد نے جرگہ طلب کر لیا، جرگہ نے صالح فقیر کو پابند کیا وہ اپنی بیٹی زیب النساء کے بدلے میں اپنی دوسری بیٹی صابرہ بی بی عمر سات سال کریم داد کے بیٹے منصف کے ساتھ نکاح کرے گا جس پر صالح فقیر نے جرگہ کے فیصلے کو قبول کرکے معصوم صابرہ کو ونی کر دیا واقعہ منظر عام پر آنے پر ڈی پی او مانسہرہ شیر اکبر خان نے ایس ایچ او بٹل شاہ جہان خان کو فوری کاروائی کی ہدایت کی جس پر ایس ایچ او تھانہ بٹل شاہجہان خان نے گزشتہ رات جگہ جگہ چھاپے مار کر جرگہ کے اراکین لڑکی اور لڑکے کے والد اور نکاح خواں کو گرفتار کرکے 310/Aکے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ، گرفتار ہونے والوں میں صالح فقیر، حسن خان عزیز الرحمان خالق داد، صنوبر، ظفر ، کریم داد، وغیرہ شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں