ایبٹ آباد:سرکاری سکول جس میں لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کر رہی ہیں میں اساتذہ کی غیر موجودگی میں استاد کے بیٹے کی انوکھی سزاسبق سنانے والے سبق نہ یاد کرنے والے بچے کے گال پر پیار دے گاشکایت پر ای ڈی او ایجوکیشن کے نام پربچے سکول سے فارغ ‘اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ کی لہر‘ انکوائری کا مطالبہ‘ گاؤں نملی میرا کے گورنمنٹ پرائمری سکول میرا خورد میں تعینات دو اساتذہ ماسٹر فضل رازق اور ماسٹر نواز اسی ماہ کی یکم تاریخ کو سکول سے غیر حاضر تھے جبکہ انکی غیر موجودگی میں سکول میں ایک استاد کے بیٹے نے اپنے والے کی جگہ حاضری دی۔ گاؤں نملی میرا محلہ ڈنہ کے رہائشی محمد نعیم ولد یونس سردار نے بتایا کہ یکم تاریخ کو گورنمنٹ پرائمری سکول میرا خورد جس میں بچوں کے ساتھ اہل علاقہ کی بچیاں بھی تعلیم حاصل کر رہی ہیں میں یہ واقعہ پیش آیابچیوں نے اپنے والدین کو گھر جاکر شکایت کی جب اس حوالے سے محمد نعیم کے مطابق سکول ہذا کے ٹیچر ماسٹر نواز سے رابطہ کیا گیا تو اس نے اس واقعہ پر شرمندگی کے بجائے بچوں کو سکول سے نکالنے کی دھمکی دیدی اور کہا کہ ای ڈی او ایجوکیشن نے آرڈر دیا ہے کہ سکول سے بچیوں کو فارغ کر دو دوسرے روز جب محمد نعیم کے بچے سکول میں آئے تو ماسٹر نواز نے اس کے بچے سکول سے گھر واپس بھیج دیئے اور کہا کہ آپ اس سکول میں نہیں پڑھ سکتے اپنے والد سے کہو کہ وہ خود آپ کو پڑھائے۔ اہل علاقہ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی محکمانہ انکوائری کی جائے اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں