10/02/2012

تحریک انصاف کے قافلے کا وزیرستان میں زبردست خیرمقدم کا اعلان

ایبٹ آباد:تحریک انصاف کے قافلے کا وزیرستان میں زبردست خیرمقدم کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف وزیرستان کے ایک وفدنے پارٹی رہنما عمرخان وزیرکی قیادت میں تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدرعلی اصغرخان سے ملاقات کی ۔اورعلی اصغرخان کودورہ وزیرستان کے دوران ہزارہ سے ایک ہزار مہمانوں کے طعام وقیام کے انتظامات کی پیشکش کی ۔وزیرستان کے رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام کے مسائل اوران کی پریشانیوں کے حل کے لیے عمران خان اورپاکستان تحریک انصاف امیدکی آخری کرن ہیں۔انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھرپورکامیابی حاصل کرے گی اورامریکہ کے غلاموں اورپاکستانی عوام کے قاتلوں اورملک لوٹنے والوں کاحساب لے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدرعلی اصغرخان نے وزیرستان کے رہنماؤں کوخوش آمدیدکہااوران کاشکریہ اداکرتے ہوئے ان کی ہمت حوصلے اوربہادری کوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ پاکستان تحریک انصاف ملک سے فرسودہ نظام اورخودساختہ مسائل کے خاتمے کی بھرپورکوششیں کرے گی۔اورانشاء اللہ قبائلی عوام پاکستان تحریک انصاف کابھرپورساتھ دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں