مانسہرہ:غازی کوٹ ٹاؤن شپ میں دن دیہاڑے ایک اور ڈاکہ ، سعید مشہدی ایڈووکیٹ کے گھر چوروں نے جھاڑو پھیر دیا، ٹاؤن شپ پولیس کی نا ہلی اور ملی بھگت سے روزانہ ڈاکے، ڈاکوؤں اور چوروں کو کھلی چھٹی، رہائشیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، ڈی پی او مانسہرہ فوری توجہ دیں، ورنہ عوام میں پولیس کے خلاف جذبات قابو سے باہر ہو جائینگے، یہ ایک ہفتے سے مسلسل روزانہ ڈکیتی اور چوری ہے ، پولیس نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ، یاچوروں سے ملی ہوئی ہے ، انتے ڈاکوں کے بعد بھی کوئی گشت نہیں، تفصیلات کے مطابق غازی کوٹ ٹاؤن شپ میں وکیل سعید مشہدی کے گھر کو تالا لگا تھا کہ دن تقریبا نو بجے اور گیارہ بجے کے درمیان چور دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور گھر میں گھس کر لاکھوں روپے کا سامان، پرائز بانڈ اور قیمتی الیکٹرانک کا سامان لوٹ کر چلے گئے ، دن دو بجے جب تالا کھولا گیا تو ڈکیتی کے بارے میں معلوم ہوا پولیس کو اطلاع کی گئی، رہائشیوں نے پولیس پر عدم اعتماد کر دیا ہے ، اور مطالبہ کیا ہے کہ چوکی کے عملہ کو فوری طور پر لائن حاضر کیا جائے اور پہلی تفتیش ان سے شروع کی جائے ، گزشتہ ایک ہفتے سے ٹاؤن شپ مسلسل چوروں، ڈاکوؤں کے نشانے پر ہے اور پولیس دور دور تک موجود نہیں ، ڈی پی او مانسہرہ فوری طور پر یہاں آکر حالات کا جائزہ لیں اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو خراب ہونے سے بچائیں، ان حالات سے عوام میں غم و غسے کی لہر پیدا ہونا انتہائی قدرتی امر یہ ، پولیس ڈاکوؤں چوروں کو چھوڑ کر متاچرین کو طرح طرح سے تنگ کرتی ہے ، اور کئی چوریوں کی رپورٹیں نہیں کی جاتیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں