10/02/2012

ہری پور:حسن جیولرز پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات۔ فائرنگ۔تین ڈکیت گرفتار

HARIPUR: Robbers in the Custody of Police.
ہریپور: ٹیکسلا حسن جیولرز پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات،ڈکیت گروہ گاڑی پر خانپور روڈ سے ہریپور کی طرف سے فرار ہورہے تھے کہ ٹیکسلا پولیس نے وائرلیس پر مطلع کردیا ،ٹی آئی پی چوکی کے رائیڈر نے گاڑی کو دیکھتے ہی ٹائر پر فائر کرکے برسٹ کردیا ،جس پر ملزمان نے گن پوائنٹ پر ہائی ایس کو روک کر فرار ہونے کی کوشش کی،جس پر محلہ جاوید آباد کے نزدیک پنجاب و ہریپور پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے زیورات اور گاڑی قبضہ میں لے لی ،تین پسٹل بھی برآمد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن ڈھائی بجے کے قریب تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں حسن جیولرز کی شاپ پر ڈکیت گروہ نے واردات کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پنجاب پولیس نے بذریعہ وائرلیس تھانہ ہریپور کو اطلاع دی کہ موٹر گاڑی نمبر4477خانپور روڈ سے ہریپور کی طرف آرہی ہے جس میں ڈکیت گروہ سوار ہے ناکہ بند ی کی جائے جس کے بعد تھانہ ٹیکسلا پولیس ڈی ایس پی ٹیکسلا طیفور خان اور ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا ملک محمد خان کی قیادت میں پہنچ آئی جبکہ ٹی آئی پی چوکی کے رائیڈر نے گاڑی کو دیکھتے ہی فائر کرکے گاڑی کے ٹائر کو برسٹ کردیا جس کے بعدملزمان گاڑی کو چھوڑ کر گن پوائنٹ پر ٹویوٹا ہائی ایس پر سوار ہو کر اسے بھگا کر لے جانے پر مجبور کیا تاہم محلہ جاوید آباد کے قریب پولیس نے اسے گھیر لیا جہاں مقابلہ کے بعد پولیس نے ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیاجبک دو مفرور ہوگئیگرفتار ہونے والوں سے تین پسٹل ،لاکھوں روپے کے زیورات اور گاڑی کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔گرفتار ہونے والوں میں محمد حنیف ولد محمد رفیق سکنہ کوٹ لکھپت لاہور جوکہ مقابلہ میں زخمی ہوا جبکہ دوسرے دو میں سے ایک ڈی آئی خان کا رہائشی کامران ولد عبد الستار اور آزاد کشمیر کا رہائشی عبد الرشید ولد محمد راشدشامل ہیں۔یاد رہے کہ ان تمام ملزمان کی ملاقات اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی جہاں سے رہائی کے بعد انہوں نے مل کر وارداتوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ہری پور سے ڈی پی او ، ایس ایچ او سٹی ، ڈی ایس پی ہری پور ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ایچ او بشیر خان، انچارج ٹی آئی پی چوکی رب نواز نے بمعہ نفری ڈکیت گروہ کے خلاف کاروائی کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں