robbery in haripur لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
robbery in haripur لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

10/02/2012

ہری پور:حسن جیولرز پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات۔ فائرنگ۔تین ڈکیت گرفتار

HARIPUR: Robbers in the Custody of Police.
ہریپور: ٹیکسلا حسن جیولرز پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات،ڈکیت گروہ گاڑی پر خانپور روڈ سے ہریپور کی طرف سے فرار ہورہے تھے کہ ٹیکسلا پولیس نے وائرلیس پر مطلع کردیا ،ٹی آئی پی چوکی کے رائیڈر نے گاڑی کو دیکھتے ہی ٹائر پر فائر کرکے برسٹ کردیا ،جس پر ملزمان نے گن پوائنٹ پر ہائی ایس کو روک کر فرار ہونے کی کوشش کی،جس پر محلہ جاوید آباد کے نزدیک پنجاب و ہریپور پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے زیورات اور گاڑی قبضہ میں لے لی ،تین پسٹل بھی برآمد ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن ڈھائی بجے کے قریب تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں حسن جیولرز کی شاپ پر ڈکیت گروہ نے واردات کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پنجاب پولیس نے بذریعہ وائرلیس تھانہ ہریپور کو اطلاع دی کہ موٹر گاڑی نمبر4477خانپور روڈ سے ہریپور کی طرف آرہی ہے جس میں ڈکیت گروہ سوار ہے ناکہ بند ی کی جائے جس کے بعد تھانہ ٹیکسلا پولیس ڈی ایس پی ٹیکسلا طیفور خان اور ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا ملک محمد خان کی قیادت میں پہنچ آئی جبکہ ٹی آئی پی چوکی کے رائیڈر نے گاڑی کو دیکھتے ہی فائر کرکے گاڑی کے ٹائر کو برسٹ کردیا جس کے بعدملزمان گاڑی کو چھوڑ کر گن پوائنٹ پر ٹویوٹا ہائی ایس پر سوار ہو کر اسے بھگا کر لے جانے پر مجبور کیا تاہم محلہ جاوید آباد کے قریب پولیس نے اسے گھیر لیا جہاں مقابلہ کے بعد پولیس نے ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیاجبک دو مفرور ہوگئیگرفتار ہونے والوں سے تین پسٹل ،لاکھوں روپے کے زیورات اور گاڑی کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔گرفتار ہونے والوں میں محمد حنیف ولد محمد رفیق سکنہ کوٹ لکھپت لاہور جوکہ مقابلہ میں زخمی ہوا جبکہ دوسرے دو میں سے ایک ڈی آئی خان کا رہائشی کامران ولد عبد الستار اور آزاد کشمیر کا رہائشی عبد الرشید ولد محمد راشدشامل ہیں۔یاد رہے کہ ان تمام ملزمان کی ملاقات اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی جہاں سے رہائی کے بعد انہوں نے مل کر وارداتوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ہری پور سے ڈی پی او ، ایس ایچ او سٹی ، ڈی ایس پی ہری پور ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ایچ او بشیر خان، انچارج ٹی آئی پی چوکی رب نواز نے بمعہ نفری ڈکیت گروہ کے خلاف کاروائی کی۔

10/01/2012

حطار لنک روڈ پر ڈکیتی کی واردات

ہری پور:حطار لنک روڈ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر ناکہ لگا کر نقدی اور موبائل چھین لیے، حطار بیسٹ وے روڈ پر چوری ڈکیتی راہ زنی کی وارداتوں میں کئی گناہ اضافہ پولیس پردے ڈالنے میں مصروف تھانہ حطار کی حدود کو چوروں ڈاکوؤں اور راہزنوں نے اپنی اماجگاہ بنا لیا ہے ، شریف شہری اپنے گھروں میں غیر محفوظ ایس ایچ او حطاب کو چور ڈکیت راہ زن نظر ہی نہیں آتے ڈی پی او سے کاروائی کا عوامی مطالبہ ،حطار میں چوروں ڈکیتوں اور راہزنوں کا راج قائم ہو چکا ہے پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی ہے ، چند افراد پر مشتمل ڈاکوؤں کا گروہ رات کے وقت اسلحہ سے لیس ہو کر شریف شہریوں کے گھروں میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے داخل ہوتے ہیں، عورتوں کی تذلیل کرتے ہیں اور انکو لوٹ لیتے ہیں راز فاش کرنے پر قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں، علاقہ کے عوام میں سخت خوف و ہراس پایا جانے لگا، عوام نے کہا ہے کہ چند ہفتوں سے یہ سلسلہ عروج پر ہے ، گزشتہ روز رات کو بیسٹ وے لنک روڈ پر ڈاکوؤں نے کاروائی کے دوران چند افراد کو نقدی اور قیمتی موبائل سے محروم کر دیا ۔ڈاکو گن پوائنٹ پر عاشق نامی شخص سکنہ فیصل آباد کے گھر اترے جہاں سے انھوں نے ایک لاکھ نقد اور اس کے بیٹے سے موبائل چھین کر لے گئے ، یہ کرائے کے مکان میں رہائشی پذیر تھا، ایک دوسری کاروائی میں ایک گھر سے سترہ سالہ لڑکی کو اسلحہ کی نوک پر اٹھا کر لئے گئے رات کو نا معلوم جگہ پر رکھنے کے بعد صبح واپس چھوڑ گئے ، دربار کے نزدیک ایک ٹرک کو روک کر ڈرائیور سے نقدی اور موبائل چھین لیا