مانسہرہ:شنکیاری پرائیویٹ ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلباء غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہورہے ہیں، اگر باز نہ آئے تو عوام سخت کاروائی کریں گے۔اہلیان علاقہ۔تفصیلات کے مطابق ہزارہ یونیورسٹی ڈھوڈیال میں دور دراز سے آئے طلباء نے شنکیاری میں پرائیویٹ کمرے لے کر رہائش اختیار کررکھی ہے۔جن میں آج کل بے حیائی اور غیر اخلاقی حرکات عروج پر پہنچ چکی ہیں جس پر عوام میں سخت غم وغصہ کی فضاء پھیلی ہوئی ہے گزشتہ روز بھی بجنہ روڈ پر قائم راشد فارمیسی کے او پر کے کمرے میں رہائش پذیر لڑکے کو عوام نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تاہم ہاسٹل کے مالک نے موقع پر پہنچ کر لڑکا لڑکی کو گاڑی میں بٹھا کر باعزت طریقے سے وہاں سے روانہ کردیا کہ انہیں تھانہ بھیجا جارہا ہے تاہم لڑکا لڑکی یونیورسٹی کے قریب اتر کر روپوش ہوگئے جبک بعد لڑکے کا کمرے بھی خالی کروا دیا گیا جس پر اہلیان علاقہ نے سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا علاقہ پرامن ہے اور عوام باحیاء ہیں یہاں پر بے حیائی پھیلانے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے اعلی حلقے واقعات کو نوٹس لے کر موثر اقدامات کریں بصورت دیگر عوام نے خود قدم اٹھایا تھااس کے سخت نتائج برآمد ہونگے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں