| Robbers Arrestd by Mansehra Police |
مانسہرہ:تھانہ سٹی مانسہرہ نے ڈکیت گروہ کو گروہ کرکے لاکھوں روپے کا سامان برآمد کرلیا جبکہ ملزمان پابند سلاسل،مزید تفتیش جاری،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی مانسہرہ میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن حبیب اللہ خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی مانسہرہ ذوالفقار خان جدون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاہے کہ دو دن قبل علی ٹاؤن غازیکوٹ میں ہونے والی ڈکیتی جس میں ملزمان تقریبا دس لاکھ روپے کا سامان جس میں طلائی زیورات،موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاء اور نقدی شامل تھی اڑا کرلے گئے تھے جس پر تھانہ سٹی مانسہرہ کے عملہ نے دن رات محنت کرکے ملزمان مکئی،ناصر پسران عبد الحئی ،اویس ولد حمید الحق ،مرکز ولدزیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تمام مال مسروقہ برآمد کرلیا جبکہ ملزمان سے تاحال مزید تفتیش جار ی ہے جس کے بعد مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں