ایبٹ آباد:جھنگی کی رہائشی دوشیزہ مانسہرہ کے لڑکے کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں حادثے کے دوران زخمی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق ارشد عزیز ولد محمد عزیز سکنہ بفہ دوراہا کی پچھلے کافی عرصہ سے جھنگی ایبٹ آباد کی رہائشی انیس سالہ سائرہ دختر محمد امین کے ساتھ دوستی تھی۔دونوں چوری چھپے ملتے تھے۔ اور پیار محبت کی پینگیں چڑھاتے تھے۔ چند روز قبل ارشد عزیز کے گھر والوں نے اس کی شادی کسی اور جگہ طے کردی۔ اور جنور ی میں اس کی شادی ہونا تھی۔ تاہم جمعرات کے روز ارشد حسب معمول سائرہ کو ملنے آیا اور اپنی موٹر کار نمبرMG-947 میں اسے بٹھا کر میاں پسوال لے گیا۔ دونوں راستے میں پیار محبت کی باتیں کرتے رہے۔ میاں پسوال میں ان کی گاڑی ایک کھائی کے پاس گھنٹوں کھڑی رہی۔ مقامی لوگوں کے مطابق گاڑی میں غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری تھیں کہ گاڑی خودبخود پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں سائرہ اور ارشد شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں مقامی لوگوں نے گاڑی سے نکال کر ایوب تدریسی ہسپتال پہنچایا جہاں دونوں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں