ایبٹ آباد: برفباری شروع ہوتے ہی علاقہ گلیات تاریکی میں ڈوب گیا پچھلے چار روز سے بجلی کی سپلائی معطل تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی برفباری شروع ہوتے ہی گلیات میں بجلی کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق پچھلے چار روز سے گلیات میں بجلی بند ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ موبائل فون بھی چارج نہیں کرسکتے۔ اور گلیات کا مواصلاتی رابطہ پورے ملک سے کٹ چکا ہے۔ گلیات کے لوگوں نے پیسکوحکام سے بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں