ایبٹ آباد:قومی وطن پارٹی کے سربراہ وسابق وفاقی وزیر آفتاب احمد شیرپاؤ آج ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے۔ قومی وطن پارٹی کے رہنماء ملک جمیل حسین کی رہائشگاہ پر اہم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ آج بروز ہفتہ ملک جمیل حسین کی دعوت پر ایبٹ آباد پہنچیں گے۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ ملک جمیل حسین کی رہائشگاہ پر شام تین بجے ایک اہم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ جس میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں