ایبٹ آباد:تاجروں کی شرائط تسلیم۔ جناح روڈ پر ٹی ایم اے پلازے کی تعمیرکا حتمی فیصلہ کرلیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ تحصیل ناظم اسحاق سلیمانی اور نائب ناظم سردار شجاع احمد نے ٹی ایم اے کے دفاتر سے متصل دوکانوں کو ختم کرکے ان کی جگہ جدید طرز کا چھ منزلہ پلازہ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا۔ یہ پلازہ گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر تین سے شروع ہو کر ٹی ایم اے کے دفتر تک 28000مربع فٹ پر محیط ہوگا۔ تحصیل ناظم کے مطابق یہ پلازہ چھ منزلہ تعمیر کیاجائے گا۔ جبکہ اس کی بنیادیں دس منزلہ کے حساب سے تعمیر کی جائیں گی۔رواں ہفتے کنسلٹنٹ کے ذریعے اس پلازے کی پری کوالیفکیشن منظور کروانے کے بعد جنوری 2017ء میں اس کا کام شروع کردیاجائے گا۔ اس پلازے میں کئی دوکانیں اور دفاتر وغیرہ کام کررہے ہیں۔ اور ان دوکانوں کے تاجروں کو پلازے کی تعمیر پر شدید تحفظات تھے۔ منگل کے روز تاجروں کے ساتھ مذاکرات کئے گئے۔ اور تمام تاجروں کی شرائط کو تسلیم کیاگیاہے۔ جس کے بعد یہ مسئلہ پرامن
طریقے سے حل کرلیاگیاہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں