11/16/2016

تھانہ میرپور کے رائیڈردوران گشت لوگوں کے مویشی چوری کرنے لگے۔

ایبٹ آباد:تھانہ میرپور کی حدود میں بھینس چوری معاملہ، ایک ماہ گزرنے کے باوجود جانوروں کا پتہ نہ لگ سکا ، مبینہ طور پر پولیس رائیڈر کا نام سامنے آگیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سترہ اور اٹھارہ اکتوبر کی درمیانی رات کو تھانہ میرپور سے متصل باڑہ سے حاجی امان خان کی بھینسیں چوری ہوگئی تھیں جس کی درخواست تھانہ میرپور میں دی گئی پولیس اہلکاروں نے دو دن میں جانور برآمد کرنے کے دعوے تو کیے لیکن بے سود ، اس معاملہ میں جب پتہ براری کی گئی تو چند دن قبل مبینہ طور پر یہ بات سامنے آئی کہ یہ بھینسیں میرپور تھانہ کے قریب سے پولیس رائیڈر طارق اور یونیورسٹی ٹاؤن جھنگی دربار کا پڑوسی طارق نامی شخص یہاں سے چوری کرکے لے گئے ہیں اور ان جانوروں کو کچھ روز تک جھنگی دربار کے قریب چھپا کر رکھا گیا اور اس کے بعد ان دو بھینسوں کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں فروخت کردیا گیا تھا اس ضمن میں حاجی امان خان نے بتایا کہ پولیس کو بھی اس معاملہ کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہیں لیکن وہ اپنے پیٹی بند بھائی کو بچانے میں مصروف ہے اور جانوروں کی بازیابی کیلئے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں