11/16/2016

ایبٹ آباد میں سردی کی شدت سے ایک شخص جاں بحق۔


ایبٹ آباد:ایبٹ آباد میں سردی کی شدت سے ایک شخص جاں بحق۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ منگل کی صبح کالج روڈ پر واقع انصاف میڈیکل سٹور کے قریب سے ایک 45سالہ شخص کی لاش ملی۔ جس کی اطلاع کینٹ پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا۔ بعدازاں مذکورہ لاش کی شناخت نوراحمد ولدحبیب سکنہ محلہ قاضیاں جھنگی سیّداں کے طور پر ہوئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بظاہر ایسا لگتاہے کہ نوراحمد کی موت سردی کی وجہ سے ہوئی۔ تاہم حتمی رپورٹ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعدہی سامنے آئے گی۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں