![]() |
| ابیٹ آباد یونین کونسل پلک کے ڈسٹرکٹ ممبر و ناظم ویلج کونسل اور مسلم لیگ کے گلو بٹون کے مظالم سے تنگ غریب خاندان کے متاثرین پریس کلب کے بائر مظاہرہ کر رہے ہیں |
ایبٹ آباد: پلک ممبر ضلع کونسل اور سابق ناظم نے گاؤں کے عالم دین اور انکے اہل خانہ کی زندگی اجیرن کر دی ناظم کالا بن لونگال کی سربراہی میں درجنوں افراد نے گھر پر چڑھائی کر کے خواتین کو سخت زدہ کوب کیا متاثرہ افراد کا خواتین کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ ۔بااثر افراد کیخلاف فوری کاروائی اور انصاف دلانے کیلئے ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
اس ضمن میں گاؤں کالا بھن کے رہائشی ارشاد احمد ولد عبدالحکیم ، محمد ظفیر قریشی و دیگر نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم مولوی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔گاؤں میں سات کنال پندراں مرلے اراضی بھی ہے 22 دسمبر کو ناظم وی سی کالا بن لونگال کے ناظم عتیق الرحمن عباسی کی سربراہی میں درجنوں مزارعہ کے ساتھ ہمارے رہائشی گھر پر چڑھائی کی ۔گھریلو سامان کی بھی توڑ پھوڑ کر کے خواتین کو بھی سخت زدوکوب کیا جبکہ ان کی پشت پناہی ممبر ضلع کونسل ،سابق ناظم پلک راجہ ممتاز الرحمن کر رہا ہے ۔
متاثرہ افراد نے الزام لگایا کہ ان لوگوں نے تھانہ بکوٹ کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے انکی کھلی دہشتگردی نے پہلے ہمارے والدین کو بھی گاؤں چھوڑنے پر مجبور کیا جو کہ گاؤں کی مسجد میں امام بھی تھے ۔مذکورہ افراد سے ہماری جانوں اور ہماری عزتوں کو سخت خطرہ ہے کسی بھی قسم کے نقصان میں یہ لوگ ذمہ دار ہیں آئی جی خیبر پختونخوا ، کمشنر اور ڈی آئی جی ہزارہ ، ڈی پی او ایبٹ آباد ان بااثر افراد سے نجات دلائیں جنکی وجہ سے ہمارا گھر سے نکلنا بھی محال ہو

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں