![]() |
| ABBOTTABAD: 26Dec2017 - File Photo of Saddam Abbasi, Who lost his life during fire eruption in Forest of Goreni, Lora. |
ایبٹ آباد: آتشزدگی سے جھلسنے والا صدام عباسی بھی جاں بحق۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ جمعہ کی شب لورہ کی حدود گاؤں دناء کے جنگلات میں خشک گھاس کو شرپسند عناصر نے آگ لگادی۔ جس نے چند منٹوں میں پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ پر قابو پانے کے لئے مقامی لوگوں نے کوشش کی لیکن آگ کی شدت کے باعث کئی افراد بری طرح جھلس گئے۔
آتشزدگی کے دوران اخترنامی فارسٹ آفیسر آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلسنے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ محکمہ جنگلات کے تین اہلکارصدام عباسی ، حبیب اور شان بھی بری طرح جھلس کر زخمی ہوئے۔جن کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق برن یونٹ میں بری طرح جھلسنے والا نوجوان صدام عباسی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ صدام عباسی کو ان کے آبائی گاؤں(بشکولی) یونین کونسل گورینی لورا سپرد خاک کیاجائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں