1/21/2018

ماں بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق۔

HARIPUR: 20Jan2018 - Local men standing on site after accident on GT Road, Five Family Members Killed in Accident.
 
ہری پور(یاور حیات)جی ٹی روڈ سوات چوک کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ شادی کی تقریب سے واپس آنے والی ماں بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ایک گھر میں چار جنازے اٹھنے پر علاقہ بھر میں کہرام علاقہ کی فضا سواگوار چاروں جاں بحق آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام جی ٹی روڈ سوات چوک کے قریب شادی ہال سے شادی کی تقریب ختم ہونے کے بعد گھر واپس آنے والا بدقسمت خاندان مسافر کوچ کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ۔

ہری پور شہر کی قصاب برادری کے سربراہ چوہدری صدیق کی فیملی موٹر کار نمبر FD-320میں شادی کی تقریب ختم ہوتے ہی واپس روانہ ہوئے جی ٹی روڈ پر گاڑی کا ٹائی راڈ کھلنے کے باعث پنڈی سے کوہستان جانے والی مسافر کوچ سے ٹکرا گئی کوچ نے گاڑی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار چوہدری صدیق کی اہلیہ نوشتہ بی بی بیٹا بلال چوہدری بہو حاجری بی بی زوجہ چوہدری بلال تین سالہ پوتا حارث موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہوگیامقامی افراد پولیس امدادی اداروں نے امدادی کاروئیاں کرکے گاڑی کو کاٹ کر لاشوں اور زخمی خاتون کو ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاشیں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا ہے جبکہ گھر کے سربراہ چوہدری صدیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

بدقسمت خاندان اپنے قریبی عزیز کی شادی کی تقریب سے واپس گھر کی طرف شادی ہال سے نکلے تھے کہ موت نے آلیا پولیس نے گاڑی نمبر 320 اور مسافر نیازی کوچ نمبر 986 کو اپنے قبضے میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے پولیس کے مطابق خاتون نوشتہ بی بی حاجرہ بی بی زوجہ چوہدری بلال 3 سالہ پوتا حارث ولد بلال جاں بحق جبکہ بیٹی زینب بی بی شدید زخمی ہو گئی جنہیں پہلے ہری پور بعد ازاں ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ۔

پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کر لی ہے حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی شہر بھر کے لوگ ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال پہنچ گے انسانوں کا ایک سیلاب ہسپتال میں آمڈ آیا خاندان کے افراد دھاڑیں مار مار کے رو رہے تھے متاثرہ خاندان ہری پو رکے نواحی علاقہ تلوکر میں رہائش پذیر تھا ایک ہی گھر سے چار جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا جبکہ علاقہ بھر کی فضا بھی سوگوار ہے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی آج نمازہ جنازہ آبائی علاقہ میں اد اکرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد اخاک کر دیا گیا ہے جبکہ زرائع نے بتا یا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بلا ل چوہدری حساس ادارے کا ملازم تھا اور ساہیوال میں تعینات تھا شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دو دن قبل چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں