14 year old boy killed in haripur لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
14 year old boy killed in haripur لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

8/30/2012

ہری پور کے علاقہ ڈنگی میں تین معصوم بچوں نے 14 سالہ ساتھی کو مکے اور لاتیں مار کر ہلاک کر دیا

ہری پور: کوٹ نجیب اﷲ کے علاقہ ڈنگی میں تین چھوٹے معصوم بچوں نے 14 سالہ ساتھی کو مکے اور لاتیں مار کر ہلاک کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں کمسن ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ نجیب اﷲ کی حدود ڈنگی میں بچوں کی چھیڑ خانی پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا، تینوں معصوم طالب علم ملزمان عثمان ولد خالد، عمیر علی ولد منظور الہٰی اور عمران ولد محمد اکرم نے اپنے دوست 14 سالہ اعجاز علی ولد میر عالم سکنہ ڈنگی کو لاتیں اور مکے مار مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے مقتول کے ورثاء کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول کو ظاہری طور پر کوئی چوٹ نہیں آئی تھی۔