ہری پور: کوٹ نجیب اﷲ کے علاقہ ڈنگی میں تین چھوٹے معصوم بچوں نے 14 سالہ ساتھی کو مکے اور لاتیں مار کر ہلاک کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں کمسن ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ نجیب اﷲ کی حدود ڈنگی میں بچوں کی چھیڑ خانی پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا، تینوں معصوم طالب علم ملزمان عثمان ولد خالد، عمیر علی ولد منظور الہٰی اور عمران ولد محمد اکرم نے اپنے دوست 14 سالہ اعجاز علی ولد میر عالم سکنہ ڈنگی کو لاتیں اور مکے مار مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے مقتول کے ورثاء کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول کو ظاہری طور پر کوئی چوٹ نہیں آئی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں