ایبٹ آباد:چھانگلہ گلی میں ٹریفک کا المناک حادثے۔ دوسگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق۔ بچی سمیت چار افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جاوید ولد مٹھو ، شفقت ولد مٹھو، فیصل ولد ظفر ساکنان چھانگلہ گلی جیپ نمبر1571 کے ذریعے اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ برفباری کی وجہ سے جیپ پھسل کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاوید ،شفقت اور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ سات سالہ دختر سہراب خان، وسیم ولد تاج، حبیب ولد فقیر محمد ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے ۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں او رنعشوں کو نکالا۔
3 killed in abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
3 killed in abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
12/14/2012
9/07/2012
ایبٹ آباد:چورے دانکہ میں قتل ہونے والے تینوں افراد سپرد خاک
ایبٹ آباد:چورے دانکہ میں قتل ہونے والے تینوں افراد سپرد خاک تفصیلات کے مطابق توتنی تھنہ کے رہائشی سلیم ولد منور خان اور منظور عرف منظورا ولد محمد جان نے سابقہ دشمنی کی بناء پر دو سال قبل عابد ولد مہابت خان سکنہ ملکپورہ کی والدہ اور بھائی عادل کو قتل کیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے ان ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔ جمعرات کے روز عابد ولد مہابت خان اپنے ماموں شاہ نواز ولد عبداللہ جان سکنہ چمہڈ اور پھوپھی زاد وقار ولد لعل سکنہ ملکپورہ ، کنیز اختر زوجہ مشتاق خان اور تین سالہ وقاص ولد مشتاق کے ہمراہ توتنی تھنہ کی طرف جا رہا تھا کہ سلیم اور منظور نے چورے دا نکہ بانڈہ خیر علی خان کے قریب سڑک پر اپنے دیگرساتھیوں یاسر خان ولد امریز، سہیل خان ولد اورنگزیب اور دیگر کے ہمراہ گھات لگائی ہوئی تھی۔ جونہی عابد وہاں سے گزرا تو ملزمان نے کلاشنکوفوں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔ جس کے نتیجے میں عابداس کا پھوپھی زاد وقار اور ماموں شاہ نواز گولیاں لگنے سے موقع پر مارے گئے۔ جبکہ کنیز اختر زوجہ مشتاق خان اور اس کا تین سالہ معصوم بیٹا وقاص شدید زخمی ہوگئے۔ جمعہ کے روز مقتولین کی نماز جناز میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اور تینوں کو آبائی سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)