12/14/2012

چھانگلہ گلی میں ٹریفک کا المناک حادثے۔ دوسگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق۔ بچی سمیت چار افراد شدید زخمی

ایبٹ آباد:چھانگلہ گلی میں ٹریفک کا المناک حادثے۔ دوسگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق۔ بچی سمیت چار افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جاوید ولد مٹھو ، شفقت ولد مٹھو، فیصل ولد ظفر ساکنان چھانگلہ گلی جیپ نمبر1571 کے ذریعے اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ برفباری کی وجہ سے جیپ پھسل کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاوید ،شفقت اور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ سات سالہ دختر سہراب خان، وسیم ولد تاج، حبیب ولد فقیر محمد ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے ۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں او رنعشوں کو نکالا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں