accident in abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
accident in abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

8/11/2012

ایبٹ آباد: دیسال میں مسافرجیپ گہری کھائی میں جاگری1جاں بحق باپ بیٹا شدید زخمی

ایبٹ آباد:تھانہ بگنوتر کی حدود میں جیپ گہری کھائی میں جاگری ایک جاں بحق باپ بیٹاشدید زخمی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دیسال ایبٹ آبادکے رہائشی قدیر ولد زمان ،ارشد اپنے بیٹے بابر کے ہمراہ جیپ نمبر 5076 میں سفر کررہے تھے کہ دیسال گاؤں میں ایک خطرناک موڑکاٹتے ہوئے گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں قدیر ولد زمان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ارشد اور اس کے زخمی ہونیوالے بیٹے بابر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔ لیکن ہسپتال کی ایمرجنسی میں کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہ تھا۔ جس پر مریض کے لواحقین نے شدید احتجاج کیا۔بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈسپنسروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

8/10/2012

کالاپل پر تیزرفتارسوزوکی ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔ ایک جاں بحق دو شدید زخمی

ایبٹ آباد: کالاپل پر تیزرفتارسوزوکی ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔ ایک جاں بحق دو شدید زخمی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح سات بجے قلندرآباد سے آنیوالی سوزوکی گاڑی نمبر AD-3045 جسے ڈرائیور محمد فیاض ولد یوسف خان کر رہا تھا فارسٹ بیریئر نزد کالا پل پر غلط اورٹینکنگ کے دوران موٹرسائیکل نمبرRIS 2328 کو ٹکر مار دی۔ جس سے گاڑی کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جبکہ موٹرسائیکل پرسوار فیضان ولد سلیمان، فیضان ولد ریاست ساکنان جھنگی کھوجہ اور ندیم ولد عثمان ساکن سرسیّدکالونی اور سوزوکی ڈرائیور فیاض شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی وجہ سے سوزوکی گاڑی الٹ گئی۔ زخمیوں کو ایوب تدریسی ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فیضان جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آرتھوپیڈک اور نیوروسرجری وارڈ میں ریفر کردیا گیا ہے ۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ سوزوکی ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ سوزوکی گاڑی جو کہ قلندرآباد سے ایبٹ آباد کی طرف آرہی تھی کا الٹا حصہ ٹوٹا ہوا ہے۔ جبکہ پولیس نے ایف آئی آر میں موٹرسائیکل سواروں کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ تھانہ میرپور میں علت نمبر 804 زیر دفعات PPC279/337G کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش اے ایس آئی مشتاق کر رہے ہیں۔