ایبٹ آباد: کالاپل پر تیزرفتارسوزوکی ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔ ایک جاں بحق دو شدید زخمی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح سات بجے قلندرآباد سے آنیوالی سوزوکی گاڑی نمبر AD-3045 جسے ڈرائیور محمد فیاض ولد یوسف خان کر رہا تھا فارسٹ بیریئر نزد کالا پل پر غلط اورٹینکنگ کے دوران موٹرسائیکل نمبرRIS 2328 کو ٹکر مار دی۔ جس سے گاڑی کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ جبکہ موٹرسائیکل پرسوار فیضان ولد سلیمان، فیضان ولد ریاست ساکنان جھنگی کھوجہ اور ندیم ولد عثمان ساکن سرسیّدکالونی اور سوزوکی ڈرائیور فیاض شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی وجہ سے سوزوکی گاڑی الٹ گئی۔ زخمیوں کو ایوب تدریسی ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فیضان جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آرتھوپیڈک اور نیوروسرجری وارڈ میں ریفر کردیا گیا ہے ۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ سوزوکی ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا کیونکہ سوزوکی گاڑی جو کہ قلندرآباد سے ایبٹ آباد کی طرف آرہی تھی کا الٹا حصہ ٹوٹا ہوا ہے۔ جبکہ پولیس نے ایف آئی آر میں موٹرسائیکل سواروں کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ تھانہ میرپور میں علت نمبر 804 زیر دفعات PPC279/337G کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش اے ایس آئی مشتاق کر رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں