dhq hospital doctor beat women لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
dhq hospital doctor beat women لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

9/15/2012

ڈاکٹر کی عدم گرفتاری پر ہزارہ قومی محاذ کے احتجاج کرنیوالے کارکنوں پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ


ایبٹ آباد:ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کا اصل چہرہ سامنے آگیا۔ خاتون کے کپڑے پھاڑنے والے ڈاکٹر کی عدم گرفتاری پر ہزارہ قومی محاذ کے احتجاج کرنیوالے کارکنوں پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ ۔ متعدد افراد گھائل۔ حملے کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف تھانہ کینٹ میں درخواست دے دی گئی۔ گرفتاری کے لئے چوبیس گھنٹوں کی ڈیڈ لائن۔ ڈی سی او اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ڈی ایچ کیو ہسپتال کی میڈیکل اوپی ڈی میں ڈاکٹر ارشدشاہ نے کیہال کی رہائشی روزینہ بی بی نامی خاتون کو گالیاں دیں اور مبینہ طور پر تشدد کرکے اس کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ جس پر ہزارہ قومی محاذ کے کارکنوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشد شاہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈاکٹر کی رپورٹ پر پولیس نے ہزارہ قومی محاذ کے نو کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ جواگلے روز ضمانتوں پر رہا ہوگئے۔ متاثرہ خاتون روزینہ بی بی نے ڈاکٹر ارشد شاہ کیخلاف پولیس کو درخواست دی تھی۔ جس پر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا۔ہفتہ کے روز ہزارہ قومی محاذ کے کارکنوں نے ڈاکٹر ارشد شاہ کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگاکر نعرے بازی شروع کردی۔ اسی اثناء میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس نے ہزارہ قومی محاذ کے کارکنوں پر پتھراؤ شروع کردیا۔ جس پر ہسپتال کا مین گیٹ میدان جنگ بن گیا۔ لنک روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک معطل رہی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے عملے نے ہزارہ قومی محاذ کے کارکنوں پر حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں اطراف سے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔ اس موقع پر ہزارہ قومی محاذ کے چیئرمین قاضی اظہر ایڈوکیٹ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے عملے کے حملے کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔ جن میں پیرا میڈیکس کے لیڈر قاضی تنویر، معروف اور دیگر دو ڈاکٹروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ اور ان لوگوں کی گرفتاری کے لئے چوبیس گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ مذکورہ افراد کی عدم گرفتاری پر ہزارہ قومی محاذ کے کارکنوں نے زبردست احتجاج کا اعلان کیا ہے۔


ہزارہ قومی محاذ کے کارکنوں کی ڈی سی اوکیخلاف شدید نعرے بازی
ایبٹ آباد:ہزارہ قومی محاذ کے کارکنوں کی ڈی سی اوکیخلاف شدید نعرے بازی۔ یہ حملہ ڈی سی او نے کروایا ہے: ہزارہ قومی محاذ کے کارکنوں کا الزام تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اہلکاروں کی جانب سے ہزارہ قومی محاذ کے احتجاج کیمپ پر پتھراؤاور حملے کے بعد ہزارہ قومی محاذ کے کارکنوں نے ڈی سی او ایبٹ آباد کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ڈی سی او ایبٹ آباد کی ایماء پر ہزارہ قومی محاذ کے احتجاجی کیمپ پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اہلکاروں نے حملہ کیا۔ ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی سی او ایبٹ آباد کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔



قاضی اظہر ایڈوکیٹ نے محکمہ تعلیم کے متاثرہ کلاس فور ملازمین کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا اعلان 
ایبٹ آباد:ہزارہ قومی محاذ کے چیئرمین قاضی اظہر ایڈوکیٹ نے محکمہ تعلیم کے متاثرہ کلاس فور ملازمین کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ایبٹ آباد میں میرٹ پر کلاس فور کی بھرتیوں کے بعدسیاسی مداخلت پر ڈی سی او ایبٹ آباد نے تمام بھرتیوں کو منسوخ کردیا۔ اس ضمن میں ہزارہ قومی محاذ کے چیئرمین قاضی اظہر ایڈوکیٹ نے محکمہ تعلیم کے متاثرہ کلاس فور ملازمین کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران قاضی اظہر ایڈوکیٹ نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے جن کلاس فور ملازمین کی بھرتیاں منسوخ کی گئی ہیں۔ میں ان تمام ملازمین کو مفت قانونی امداد فراہم کروں گا۔ انہوں نے تمام متاثرہ ملازمین سے کہا کہ وہ ہر قسم کی مفت قانونی امداد کے لئے اقبال شاپنگ کمپلیکس میں ان کے دفتر میں رجوع کریں۔

ڈی ایچ کیو ہزارہ قومی محاذ پر حملہ معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔7افراد گرفتار

ایبٹ آباد: ڈی ایچ کیو ہزارہ قومی محاذ پر حملہ معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا،ہزارہ قومی محاذ کے ورکرز کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر احتجاج کے اعلان ڈی سی او کے حکم پر سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا،شہر کے امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد میں ڈاکٹر کی جانب سے خاتون کے کپڑے پھاڑنے پر احتجاج کرنے والے ہزارہ قومی محاذ کے ورکروں پر اسپتال عملہ کے تشدد کے بعد ہزارہ قومی محاز کے ورکرز آج کے دن کے احتجاج کا اعلان گاڑی پر لگے لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کررہے تھے کہ ڈی سی او کے حکم پرہزارہ قومی محاز کے سات ورکرزکو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے علاقہ میں پھیلی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا،آج احتجاج میں خطرات منڈلانے لگے،عوامی و سماجی حلقوں اور ہزارہ قومی محاذ نے ڈی سی او اور اسپتال انتظامیہ کو صورتحال کے خراب ہونے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

9/13/2012

عدالت نے بے نظیر شہید ہسپتال ایبٹ آباد کے میڈیکل آفیسر کو زدوکوب کرنے والے تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا

ایبٹ آباد: بے نظیر شہید ہسپتال ایبٹ آباد کے میڈیکل آفیسر کو زدوکوب کرنے والے تمام ملزمان عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیئے۔ دو روز قبل بے نظیر شہید ہسپتال ایبٹ آباد کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارشد علی شاہ پر ہزارہ قومی محاذ کے کارکنوں نے حملہ کر کے انہیں زدوکوب کیا جس پر ایبٹ آباد کی کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف زیر دفعات427، 149، 147، 189، 186، 353 اور 337 مقدمات درج کئے تھے۔ ملزمان کی طرف سے قاضی اظہر ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ہزارہ قومی محاذ سے بتایا جاتا ہے۔ جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹII کی عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان سردار محمد یاسر ولد جہانداد خان، محمد عاصم ہزاروی ولد گلزار، سجاد ہزاروی ولد زرداد ہزاروی، شوکت ولد علی افسر، ثاقب ولد محمد صدیق، محمد صفدر ولد عبدالوہاب، محمد شعیب ولد لعل خان، ذیشان ولد ریحان اور مہتاب ولد ممتازکی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان کی طرف سے ہزارہ قومی محاذ کے مرکزی رہنما قاضی اظہر ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔