بالاکوٹ:مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے نواحی علاقہ پارس میں نوجوان کو قتل کرکے نعش مبینہ طور پر دریائے کنہار میں پھینک دی گئی پولیس نے دو ملزمان گرفتار کرکے نعش کی تلاش شروع کردی ہے۔مقتول سید ظفرشاہ ولد نیروز شاہ کے چچاسید مشتاق حسین شاہ ولد فقیر حسین شاہ نے تھانہ بالاکوٹ میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیارکیا ہے مقتول سید ظفرشاہ کا چند روز قبل عبدالشکورشاہ ولد عبدالقیوم شاہ اوررفاقت ولد خانیزمان سے جھگڑا ہوا تھا مذکورہ دو افراد نے ظفرشاہ کو قتل کرکے اس کی نعش دریائے کنہار میں پھینک دی ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔مقتول کے چچا کی رپورٹ پر بالاکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔
murder in balakot لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
murder in balakot لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
8/26/2012
8/01/2012
بالاکوٹ: چھ ہزار کے تنازعے پر نوجوان کو قتل کردیا گیا
بالاکوٹ:چھ ہزار روپے کے تنازعہ میں ذخمی ہونے والا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس میں جان کی بازی ہار گیا، تفصیلات کے مطابق دو دن قبل محمد خورشید ساکن کھولیاں اس بات پر دونوں میں توں تکرار ہوئی جس پر محمد صدیق نے محمد خورشید پر آتش اسلحہ سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا، گزشتہ روز ایبٹ آباد کمپلیکس میں زخموں کی تاب نہ لا کر محمد خورشید انتقال کر گیا مقتول کے بیٹے انور نے تھانہ بالاکوٹ میں رپورٹ درج کرا دی پولیس نے ملزم محمد صدیق کے خلاف زیر دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)