ایبٹ آباد:خطرناک دہشتگردوں کی عدالت میں پیشی۔سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات تفصیلات کے مطابق ضلع تورغر اور بٹگرام میں دہشتگردی اور بم دھماکوں کی مختلف کارروائیوں میں ملوث گرفتار ہونیوالے مبینہ طالبان کمانڈروں کو جمعرات کے روز سخت سیکورٹی میں دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ طالبان کمانڈروں کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا۔ جبکہ بکتر بند گاڑی کی حفاظت کے لئے پولیس کی کئی موبائل گاڑیاں بھی ہمراہ تھیں۔ گرفتار طالبان کے مقدمہ کی کارروائی بند کمرے میں کی جا رہی ہے۔ اور اس کی تفصیلات کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔
thread of terrorist attack in abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
thread of terrorist attack in abbottabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
9/28/2012
7/20/2012
ایبٹ آباد میں خطرناک دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع
ایبٹ آباد:سیکورٹی ہائی الرٹ، جگہ جگہ ناکے۔ ڈی آئی جی ہزارہ رینج کی حساس ادارے کے دفتر میں طلبی۔ پولیس افسران کی رات کی نیندیں حرام ہوگئیں تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ایبٹ آباد میں خطرناک دہشگردوں کے داخلے کی اطلاعات کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد سمیت تمام افسران پچھلی تین راتوں سے مسلسل سڑکوں پراورمیٹنگوں میں مصروف ہیں۔ اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ تھانہ کینٹ میں پولیس نے مانٹیرنگ روم بنایا ہوا ہے۔ جہاں ڈی پی او صبح چار بجے تک موجود رہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں ایک انتہائی خطرناک دہشتگرد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ کوئی بڑی دہشگردانہ کارروائی کر سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ رینج کی حساس ادارے میں طلبی کی گئی اور کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کے بارے میں لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔ پولیس نے جگہ جگہ سرپرائز چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ ہرنومیں مغرب کے بعد اے ایس پی کی قیادت میں ایلیٹ فورس کے اہلکار گاڑیوں کو چیک کررہے ہیں۔ مختلف تھانوں کے ایس ایچ او کی سپیشل ڈیوٹیاں بھی لگائی جا رہی ہیں۔ جو مختلف اہم مقامات پر رات کے وقت ناکے لگا کر آنے جانے والی گاڑیوں کو چیک کررہے ہیں۔ پولیس افسران نے مختلف تھانوں کی سیکورٹی سخت کردی ہے۔ جبکہ حساس تنصیبات اور کینٹ کے علاقوں میں سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح اہلکاروں کو بھی تعینات کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)