9/28/2012

خطرناک دہشتگردوں کی عدالت میں پیشی۔سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

ایبٹ آباد:خطرناک دہشتگردوں کی عدالت میں پیشی۔سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات تفصیلات کے مطابق ضلع تورغر اور بٹگرام میں دہشتگردی اور بم دھماکوں کی مختلف کارروائیوں میں ملوث گرفتار ہونیوالے مبینہ طالبان کمانڈروں کو جمعرات کے روز سخت سیکورٹی میں دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ طالبان کمانڈروں کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا۔ جبکہ بکتر بند گاڑی کی حفاظت کے لئے پولیس کی کئی موبائل گاڑیاں بھی ہمراہ تھیں۔ گرفتار طالبان کے مقدمہ کی کارروائی بند کمرے میں کی جا رہی ہے۔ اور اس کی تفصیلات کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں