9/28/2012

ایبٹ آباد میں سینکڑوں پیشہ وربھکاری پہنچ گئے۔ شہریوں کا ڈی آئی جی سے بھکاریوں کو نکالنے کا مطالبہ

ایبٹ آباد:ایبٹ آباد میں سینکڑوں پیشہ وربھکاری پہنچ گئے۔ شہریوں کا ڈی آئی جی سے بھکاریوں کو نکالنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں پنجاب اور سندھ سے سینکڑوں پیشہ ور بھکاری پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ مانسہرہ اور ہری پور میں بھی ان کی کافی تعداد موجود ہے۔ ایبٹ آباد کی ہر گلی اور مارکیٹ میں دس سے زائد بھکاری موجود رہتے ہیں۔ جبکہ بڑے بڑے شاپنگ سنٹروں کے باہر بھی یہ پیشہ ور بھکاری موجود ہیں۔ ان پیشہ ور بھکاریوں میں نوجوان لڑکیاں، لڑکے، چھوٹے بچے، عمر رسیدہ خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ جبکہ بھکاریوں کے یہ خاندان عام شہریوں سے پیسے بٹور کر مستحق لوگوں کی حق تلفی کررہے ہیں۔ ایبٹ آباد میں موجود ان بھکاریوں نے عام شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ خصوصاً راہ چلتے لوگوں کے کپڑے تک پھاڑ دیئے جاتے ہیں۔ اور تاجروں کی دوکانوں پر ان کی لائنیں لگی رہتی ہیں۔عام شہریوں نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ایبٹ آباد میں موجود تمام بھکاریوں کو فوری طور پر ضلع بدر کیا جائے۔ اور ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں