virus infected married man لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
virus infected married man لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

10/03/2012

غریب والدین معصوم بچے کے علاج معالجہ کیلئے کوڑی کوڑی کے محتاج ہوگئے

ایبٹ آباد :غریب والدین معصوم بچے کے علاج معالجہ کیلئے کوڑی کوڑی کے متحاج زندگی کی جمع پونچی لٹا بیھٹے حکومت خیبر پختون خواہ، وزیر اعظم ،صدر اور کمشنر ہزارہ سے مالی امداد کی اپیل تفصیلات کے مطابق محمد فرید ولد محمد اسلم کا بیٹا توحید ساکن محلہ ٹپلیاں داخلی کھن گاؤں بانڈی میرا ایبٹ آباد جو کہ عرصہ دو ماہ سے موذی مرض میں مبتلا ہے جس کے علاج معالجہ کیلئے اپنی زندگی کی جمع پونجی لٹا چکا ہوں اور اب لاکھوں روپے کے اخراجات کا تعین کیا گیا ہے جو کہ برداشت نہیں کرسکتا اب خیبر پختون خواہ، وزیر اعظم ،صدر اور کمشنر ہزارہ سے مالی امداد کی اپیل کی ہے کہ میری مدد کی جائے تاکہ اپنے لخت جگر کی زندگی بچانے کیلئے علاج معالجہ کراسکوں۔

نواں شہر کا رہائشی نوجوان شادی کے تیسرے روز پراسرار وائرس کا شکار

ایبٹ آباد: نواں شہر کا رہائشی نوجوان شادی کے تیسرے روز پراسرار وائرس کا شکار۔ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاء تفصیلات کے مطابق نواں شہر احتشام کالونی کا رہائشی شہر یار علی ولد ریاست خان شادی کے تیسرے روز ایک نامعلوم وائرس کا شکار ہو کر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاء ہو گیا ہے۔ شادی کے تیسرے روز شہریار کے بازو میں تمام خون جمع ہوگیا۔ اور اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ مختلف ٹیسٹوں کے بعد یہ معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں داخل ہونے والے نامعلوم وائر س کی وجہ سے خون میں سفید خلئے بننا بند ہوگئے ہیں۔ جبکہ مذکورہ وائرس کا پتہ چلانا ناممکن ہے۔جس کی وجہ سے اس کو الگ سے خون لگایا جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ شہریار کو بائیس بوتل خون کی لگائی گئیں۔ اسلام آباد سمیت دیگر اہم ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق شہریار کسی وائرس سے متاثر ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اس کے خون میں سفید خلئے نہیں بن رہے ہیں۔کانگو اور ڈینگی وائر س سمیت اس کے تمام ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ لیکن مذکورہ وائرس کے بارے میں ڈاکٹر سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔