10/03/2012

نواں شہر کا رہائشی نوجوان شادی کے تیسرے روز پراسرار وائرس کا شکار

ایبٹ آباد: نواں شہر کا رہائشی نوجوان شادی کے تیسرے روز پراسرار وائرس کا شکار۔ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاء تفصیلات کے مطابق نواں شہر احتشام کالونی کا رہائشی شہر یار علی ولد ریاست خان شادی کے تیسرے روز ایک نامعلوم وائرس کا شکار ہو کر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلاء ہو گیا ہے۔ شادی کے تیسرے روز شہریار کے بازو میں تمام خون جمع ہوگیا۔ اور اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ مختلف ٹیسٹوں کے بعد یہ معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں داخل ہونے والے نامعلوم وائر س کی وجہ سے خون میں سفید خلئے بننا بند ہوگئے ہیں۔ جبکہ مذکورہ وائرس کا پتہ چلانا ناممکن ہے۔جس کی وجہ سے اس کو الگ سے خون لگایا جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ شہریار کو بائیس بوتل خون کی لگائی گئیں۔ اسلام آباد سمیت دیگر اہم ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق شہریار کسی وائرس سے متاثر ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اس کے خون میں سفید خلئے نہیں بن رہے ہیں۔کانگو اور ڈینگی وائر س سمیت اس کے تمام ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ لیکن مذکورہ وائرس کے بارے میں ڈاکٹر سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں